BISP Pakistan
BISP Pakistan
February 28, 2025 at 12:51 PM
*ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر صاحب کی دو سالہ رخصت – BISP ملازمین کا والہانہ اظہارِ محبت* بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ہیڈکوارٹر میں آج ایک یادگار اور جذباتی لمحہ دیکھنے کو ملا، جب ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر صاحب دو سالہ رخصت پر جانے سے قبل دفتر میں موجود تھے۔ جیسے ہی وہ ایک میٹنگ سے واپس آئے، ملازمین کی بڑی تعداد پہلے سے گراؤنڈ فلور کانفرنس روم میں ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، گلدستے پیش کیے گئے اور ہار پہنائے گئے، اور ہر آنکھ میں محبت اور احترام کی جھلک تھی۔ *آل پاکستان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور آفیسر ایسوسی ایشن کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا،* جس میں ان کے اعزاز میں ایک محبت بھرا ماحول دیکھا گیا۔ تقریب کے دوران نوید اکبر صاحب نے ملازمین سے خطاب کیا اور کہا کہ BISP صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے، ایک عہد ہے کہ پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کو خودداری، معاشی استحکام اور بنیادی حقوق دیے جائیں۔ *انہوں نے نائب قاصد سے لے کر اعلیٰ افسران تک، گریڈ 1 سے گریڈ 20 کے تمام ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت نے BISP کو وہ مقام دیا ہے، جہاں آج یہ ایک معتبر اور کامیاب ادارہ بن چکا ہے۔* انہوں نے *کمپلائینس مانیٹرز کنسلٹنٹس اور ڈیپوٹیشن* پر آئے ہوئے افسران و ملازمین کی خدمات کو بھی سراہا، جو اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اس ادارے کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ *خاص طور پر کمپلائنس مانیٹرز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ پروگرام کا ریگولر حصہ ہیں* ان کا کہنا تھا کہ BISP کا ہر فرد، چاہے وہ مستقل ہو، کنسلٹنٹ ہو یا ڈیپوٹیشن پر آیا ہو، اس مشن کا پاکستان کے غریب اور مستحق خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ *بی آئی ایس پی پاکستان کے غریب خاندانوں کی امید ہے، یہ وہ روشنی ہے جو تاریک گھروں کو اجالتی ہے، وہ سہارا ہے جو مجبور عورتوں کو خود مختاری دیتا ہے۔ یہ صرف ایک امدادی پروگرام نہیں، بلکہ حکومتِ پاکستان کا وہ خواب ہے جو ایک فلاحی ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نوید اکبر صاحب نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ BISP کا ہر ملازم صرف ایک ورکر نہیں، بلکہ ایک مشنری ہے جو غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے۔* ہم سب کی یہ متفقہ دعا اور خواہش ہے کہ نوید اکبر صاحب جلد واپس آئیں اور اپنی قیادت میں اس ادارے کو مزید بلندیوں پر لے جائیں۔ ان کی کمی کو ہر سطح پر محسوس کیا جائے گا کیونکہ ان کی خدمات بے مثال رہی ہیں۔ اگر BISP کی کامیابیوں کے پیچھے ملازمین کی شب و روز محنت ہے، تو ان میں سب سے نمایاں کردار نوید اکبر صاحب کا بھی رہا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ وہ جلد واپس آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک نئی طاقت، نیا عزم اور نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ کیونکہ یہ ادارہ صرف ایک دفتر نہیں، بلکہ پاکستان کے لاکھوں غریب خاندانوں کی امید ہے، اور اس امید کو روشن رکھنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے! *نوید اکبر صاحب! آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ہم آپ کے جلد واپسی کے منتظر رہیں گے!* *ترجمان آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن*
❤️ 👍 😢 31

Comments