
BISP Pakistan
13.3K subscribers
About BISP Pakistan
بینظیر تعلیمی وظائف واٹس ایپ چینل میں خوش آمدید۔ اس چینل پر آپکو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق ہر قسم کی معلومات مفت اور درست فراہم کی جائیں گی۔ شکریہ
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

📢 ضروری اعلان برائے بی آئی ایس پی بینیفشریز! اگر آپ کو بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کرتے ہوئے 3 سال مکمل ہو چکے ہیں، تو براہِ کرم اپنا دوبارہ سروے لازمی کروائیں۔دوبارہ سروے نہ کروانے کی صورت میں اگلی قسط کی وصولی میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ 🗓 سروے کروانے کی آخری تاریخ: 30 جون 2025 🏢 قریبی بی آئی ایس پی دفتر جا کر سروے کروائیں۔ 📄 سروے کے وقت درج ذیل دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہیں: • قومی شناختی کارڈ • بچوں کا ب فارم • بجلی کا بل • زیر استعمال موبائل نمبر مزید معلومات کے لیے بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 𝟎𝟖𝟎𝟎𝟐𝟔𝟒𝟕𝟕 پر رابطہ کریں۔

*اہم اطلاع* *جولائی/اگست میں 4 لاکھ نئی خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ* *اس میں زیادہ تر وہ خواتین شامل ہیں جن کو 13500 کا میسج آیا تھا لیکن پیمنٹ واپس چلی گئی تھی تو ان خواتین کو دوبارہ جولائی/اگست میں شامل کیا جارہا ہے۔* *جنوری 2026 تک ٹوٹل خواتین 10 لاکھ شامل ہوں گی-* بشکریہ کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومتِ پاکستان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کےلیے خوشخبری


بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غلط فہمی، بمقابلہ سچائی بی آئی ایس پی من پسند لوگوں کو نہیں نوازتا بلکہ یہ ایک غیر سیاسی پروگرام ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف نظام کے تحت کم آمدنی والے افراد کی نشاندہی کرتا ہے.

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈائناک سروے میں اندراج کا طریقہ کار


*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کٹوتی کرنے والوں کیلئے ٹرینڈنگ ویڈیو* شائد شرم آ جائے

All BISP payment will be *suspended/off* on Saturday and Sunday (31 May & 1st June). ہفتہ اور اتوار (31مئی اور یکم جون) کو تمام ادائیگی سنٹر بند رہیں گے۔ اور خواتین کو رقوم کی ادائیگیاں معطل رہیں گی۔ خواتین کو رقوم کی ادائیگیاں دوبارہ بروز سوموار 2 جون کو بحال ہوں گی۔ بشکریہ کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکومتِ پاکستان

*ضروری اطلاع* ایسی بینیفشریز جہنوں نے خود یا انکے شوہر نے *اپنا کاروبار کارڈ* اسکیم کے تحت 10 لاکھ کا قرضہ لیا انکا بینظیر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیاہے۔ لہذا۔۔! ایسی خواتین سینٹر پر جانے سے گریز کریں کیونکہ انکی امداد روک دی گئی ہے۔ شکریہ

*اہــــم اور ضـــروری اطــــــلاع* ضلع رحیم یار خان میں ان سینٹرز پر *بروز جـمعـــرات* سے بےنظیر کفالت اور بےنظیر تعلیمی وظائف رقوم کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔ خواتین چند باتیں ذہن میں رکھیں۔ * گرمی کی شدت کی وجہ سے اپنے کمسن بچوں کو سینٹر پر ہرگز ساتھ نا لائیں۔ * اپنے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی ضرور ساتھ لائیں۔ * سینٹر پر موجود عملہ کے ساتھ مکمل بھرپور تعاون کریں۔ * دھکم پیل اور بھگدر سے اجتناب کریں، اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ *اہــــــم نــــوٹ* `جن خواتین نے اپنی نئی پہلی قسط 13500 روپے جنوری/فروری میں وصول کرلی تھی، وہ خواتین سینٹر پر ناجائیں کیونکہ انکی یہ قسط نہیں آئی انکو اگلی عید کے بعد والی قسط میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔` اسکے علاوہ وہ خواتین جن کی پہلی 13500 روپے کی قسط کسی بھی وجہ سے واپس چلی گئی تھی، انکو دوبارہ اگست/ستمبر والی قسط میں شامل کیا جائے گا، لہذا۔۔۔! اس قسم کی خواتین بھی سینٹر پر جانے سے گریز کریں۔ ہر قسم کی شکایت یا رقم میں کٹوتی کی صورت بینظیر شکایت نمبر 080026477 پر کال کریں۔ بشکریہ کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع رحیم یار خان


*📌بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لئے رقم میں اضافے کا فیصلہ ،اب کتنے پیسے ملیں گے* اسلام آباد وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں بی آئی ایس پی کے لیے 716 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، بی آئی ایس پی کے بجٹ میں موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی رقم جنوری 2026 سے بڑھائی جائے گی، ذرائع کے مطابق سہ ماہی رقم اگلے سال جنوری سے 13،500 روپے سے بڑھا کر 14،500 روپے کردی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار پانچ سو روپے کردی گئی تھی.