Khyber Pakhtunkhwa Police
February 28, 2025 at 02:16 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 28 فروری 2025*
*(ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی تھانہ ناصر باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد)*
پشاور () *ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد* کی سربراہی میں تھانہ ناصر باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی، ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان اور ایس ایچ اوز سمیت علاقہ عمائدین، علماء کرام، سفید ریشوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے ایس ایس پی آپریشنز کو علاقائی مسائل، سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے آگاہ کیا اور چند تجاویز پیش کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری میں شریک ہونے اور امن و امان کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کر نے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل سے جانکاری اور موقع پر ہی حل کرنے میں کھلی کچہریوں کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے کھلی کچہری کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے جس کی خاطر ڈویژنل سطح پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، سود خوروں ، خطرناک نشہ آئس اور اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف پشاور پولیس نے مزید گھیرا تنگ کردیا ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے
جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام میں عوام کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور معاشرے کو منشیات، قبضہ مافیا، سود خوروں اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے میں اپنا قومی فریضہ ادا کرنے پر زور دیا، انہوں نے شرکاء پر واضح کیا کہ عوامی مسائل کا فوری حل پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پشاور پولیس کا ضلع بھر میں خطرناک نشہ آئس سمیت دیگر منشیات کی روک تھام اور اسلحہ نمائش، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے مہم کو کامیاب بنانے میں پولیس کیساتھ تعاون کی ضرورت ہے
*ایس ایس پی آپریشن* نے کھلی کچہری میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اور لیزان کمیٹیوں کی تعاون سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مدد ملی ہے
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے اجتماعی مسائل سے آگاہی اور ان کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے جانکاری اور موقع پر ہی حل کرنے میں کھلی کچہریوں کا کردار مسلمہ ہے، انہوں نے پرامن معاشرے میں عوام کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر کی نشاندہی کرنے کی بھی اپیل کی ،کھلی کچہری میں شامل افراد نے معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا