Khyber Pakhtunkhwa Police
March 1, 2025 at 10:49 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ یکم مارج 2025*
*(ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد کی انعام خان اے ایس آئی کے ہمراہ اہم کارروائی، مختلف علاقوں میں آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار، ایک کلو گرام کے قریب آئس برآمد)*
پشاور( ) *ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے انچارج چوکی شاگئی انعام اللہ کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سفید سنگ کا رہائشی ہے جوکہ مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام کے قریب آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق *ڈی ایس پی ریگی دوست محمد خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی معراج خالد نے انچارج چوکی شاگئی انعام اللہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس اور چرس سپلائی کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی کے دوران ملوث ملزم عمران ولد وارث کو گرفتارکر لیا، ملزم مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلوگرام کے قریب آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے