
Khyber Pakhtunkhwa Police
March 1, 2025 at 11:11 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ یکم مارچ 2025*
*(ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات کی کامیاب کارروائی، گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام)*
پشاور ( ) *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ملاکنڈ کا رہائشی ہے جوکہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران رنگ روڈ گڑھی قمردین ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق *ایس پی سٹی ڈویژن خالد خان* کو ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ گڑھی قمردین ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانے کی تلاشی لینے پر تین عدد کلاشنکوف برآمد کرکے ملزم ندیم ولد ریدی گل سکنہ ملاکنڈ کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف اور اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،