Babar Saleem Swati

Babar Saleem Swati

16.5K subscribers

Verified Channel
Babar Saleem Swati
Babar Saleem Swati
February 24, 2025 at 01:38 PM
https://www.facebook.com/share/15nJemFJXJ/?mibextid=wwXIfr مانسہرہ: سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آج مانسہرہ کے مختلف مقامات پر جا کر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے نظامی شاہ کی بھابھی، وقار شاہ کی والدہ، محمد اشرف خان مرحوم، مانسہرہ سے سینیئر صحافی میاں محمد حسین کی ہمشیرہ، گلفام خان (سابق واپڈا ملازم) اور تنویر خان (سابق کونسلر) کے بھائی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ طارق خان کے فرزند جنید طارق کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ #speakerkpassembly #babarsaleemswati #mansehra
❤️ 👍 😢 7

Comments