Babar Saleem Swati

Babar Saleem Swati

16.5K subscribers

Verified Channel
Babar Saleem Swati
Babar Saleem Swati
February 25, 2025 at 10:49 AM
https://www.facebook.com/share/v/1EJGBP71CW/?mibextid=wwXIfr *سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے نیبر ہُڈ کونسل محلہ خان بہادر سٹی 1 کے وفد کی ملاقات، پانی کے بحران کے حل کے لیے فوری احکامات جاری* پشاور ، () – نیبر ہُڈ کونسل محلہ خان بہادر سٹی 1 کے وفد نے آج انصاف سیکرٹریٹ میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی، جس میں علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر کمال سلیم سواتی بھی سپیکر کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے آگاہ کیا کہ خان بہادر، کنگڑ محلہ، تیلی گلی، کوہستان آباد، حنیف آباد، ناڑی محلہ، لاہور بندہ اور ایوب خان سمیت متعدد علاقوں میں گزشتہ 20 روز سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ایکسین پبلک ہیلتھ سے فوری رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ ٹھنڈا بیلہ واٹر سپلائی اسکیم کو 8 سے 10 روز کے اندر مکمل کرکے ٹی ایم اے مانسہرہ کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ مزید برآں، واٹر سپلائی انچارج ٹی ایم اے مانسہرہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ اچھڑ والا سورس کے ذریعے سٹی 1 کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وفد نے عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے اور عملی اقدامات اٹھانے پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام کی بروقت کارروائی سے پانی کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔
❤️ 5

Comments