
Babar Saleem Swati
February 27, 2025 at 02:17 PM
https://www.facebook.com/share/1BVsRgz666/?mibextid=wwXIfr
ہوٹل ایسوسی ایشن بالاکوٹ، ناران، گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کے ایک وفد نے آج اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، بابر سلیم سواتی، سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ہوٹل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اسپیکر کو آگاہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیکس نظام کو دیگر صوبوں کی طرح یکساں اور سہل بنایا جائے تاکہ کاروباری برادری کو آسانی فراہم ہو۔ مزید برآں، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرتے ہوئے شرح کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ نہ صرف سرکاری خزانے میں اضافہ ہو بلکہ بدعنوانی اور دیگر انتظامی مسائل میں بھی کمی آئے۔
وفد نے 2021 سے 2024 تک کے "بیڈ ٹیکس" کے نفاذ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس ٹیکس کو فنانس بل میں ختم کر دیا گیا تھا، لیکن محکمہ ایکسائز کی غلط فہمی کے باعث ہوٹل مالکان کو بھاری ٹیکس نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ اس غیر ضروری اور دوہرے ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، کیونکہ اس سے کاروباری لاگت میں اضافہ اور سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور اسمبلی فورم کے ذریعے پالیسیاں جانچ کر کاروباری برادری کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
❤️
👍
4