Babar Saleem Swati

Babar Saleem Swati

16.5K subscribers

Verified Channel
Babar Saleem Swati
Babar Saleem Swati
February 27, 2025 at 03:20 PM
https://www.facebook.com/share/162W3AmsCJ/?mibextid=wwXIfr چہڑہ بوسہ: کمال سلیم سواتی کی قیادت میں شمولیتی پروگرام، مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکنان پاکستان تحریک انصاف میں شامل چہڑہ بوسہ – پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی نے چہڑہ بوسہ میں ایک شمولیتی جلسے میں شرکت کی، جہاں درجنوں سیاسی کارکنان اور معزز شخصیات نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سردار محمد اسحاق، سردار محمد اشتیاق، سردار محمد مظہر، سردار محمد انور، سردار محمد ظہور، سردار شبیر اور جنبہ برادری سمیت دیگر افراد نے تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور کمال سلیم سواتی کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور پارٹی کے منشور کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سعید خان سواتی، سردار خواج محمد (چیئرمین وی سی چہڑہ)، خرم خان، چیئرمین وی سی میرا امجد علی، حاجی عبدالقیوم خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ مقررین نے پاکستان تحریک انصاف کی عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی قیادت ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کریں گے اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
❤️ 👍 9

Comments