Children's world
February 26, 2025 at 08:33 AM
بیٹی جب بھی شادی کیلئے اپنی پسند کا اظہار کرے اسے نظر انداز ہرگز ناکریں اور نا ہی اس پر بھڑکنے کی حماقت کریں بلکہ تحمل سے اسکی بات سنیں،
جس کو وہ پسند کرتی ہے اس کے بارے میں اس سے ساری معلومات لیں اگر اس کی دی ہوئی معلومات میں پختگی دیکھیں تو اس کے پسندیدہ انسان کو پورا موقع دیں تاکہ آپ اپنی بیٹی کی معلومات کی تحقیق کر سکیں اگر تو وہ انسان آپ کی بیٹی کی دی گئی معلومات کے مطابق ہو تو شرافت سے دونوں کی شادی کروا دیں،
اور اگر وہ انسان معلومات کے خلاف ہو تو بیٹی کو اس کا اصلی چہرہ دیکھا دیں وہ خود ہی پیچھے ہٹ جاۓ گی اگر آپ نے اسے اپنی پسند کے اظہار پر نظر انداز کیا اور ڈانٹ ڈپٹ کر کے اسکی عزت نفس کو مجروح کیا تو وہ آپ کو دشمن کی نظر سے دیکھے گی ایسی صورت حال وہ کوئی بھی غلط قدم اٹھانے میں ہرگز دیر نہیں کرے گی،
غیرت دیکھانی ہے تو اس وقت دیکھاؤ جب بیٹی اپنے منہ سے اپنی پسند کا اظہار کرے بیٹی کے گھر سے بھاگ جانے کے بعد جو جاگتی ہے وہ غیرت نہیں حیوانیت ہوتی ہے غیرت کا تقاضہ یہ ہے بچوں کی پسند نا پسند کا احترام کیا جاۓ اگر بچوں میں پختگی کا پہلو ہو تو انکو انکی پسند کا انسان چننے کا حق دیا جاۓ جیسے حضور ﷺ نے اپنی بیٹی فاطمہ سے انکی رضا مندی پوچھ کر انکو حق دیا حضور ﷺ سے بڑا غیرت مند باپ کائنات میں کوئی نہیں آیا جہاں حضور ﷺ کی دوسری سنتوں پر چلتے ہو وہاں بیٹی کی رضا مندی پوچھنے والی سنت پر بھی چلو رسموں رواج بھاڑ میں جائیں جس نے زندگی بسر کرنی ہے اس کا اپنی زندگی پر سب سے بڑا حق ہوتا ہے۔
🍁🌸🍁🌸🍁🌸🍁🌸
بچوں کی اسلامی تربیت گروپ میں شمولیت کے لئے تربیہ لکھ کر وٹس ایپ میسج کیجئے
03016865171
👍
❤️
😢
44