Children's world
February 28, 2025 at 04:49 PM
نفرتوں کے بیج
ہمارے فلاں ( رشتہ دار ) نے میرے ساتھ ایسے کیا ۔۔
تمھارے فلاں ( رشتے دار ) نے ہمارے ساتھ ویسا کیا ۔۔
گھر کے رشتوں سمیت ارد گرد کے تمام رشتوں کے مطعلق ھم اکثریت سے
بے بہا منفی جُملے ہیں ،
جو بول بول کر ہم اپنی اولادوں کے دِل میں نفرت کے بیج بوتے چلے جا رہے ہیں ۔
اور ہوتا یوں ہے کہ
وقت کے ساتھ ساتھ نفرت کے یہ بیج ایک بڑا درخت بن جاتے ہیں اور بچوں کے مَن میں اپنی جڑیں بہت مضبوط بنا لیتے ہیں ۔ 🍁
لیجیے ! اب ” نفرت “ بچوں کی شخصیت کا ایک مستقل حِصہ بن گئی ۔
اب یہ نفرت بچوں سے اُن کا بچپن بھی چھین لے گی ، بڑا ہونے پر رشتے بھی اور مزاج سے صِلہ رحمی کا جذبہ بھی ۔
صاحبو !
رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں ، اپنے بچوں پر ایک مہربانی ضرور کیجیے کہ
اپنی اَنا کی تسکین کی خاطر اُن سے رشتے تو نہ چھینیے ۔
ان کے مَن میں محبت اور خیر خواہی کے بیج بوئیں تاکہ ان کی زندگی محبت کے پھولوں سے سدا مہکتی رہے ۔
ہم منفی اور مثبت سوچ اپنا کر لوگوں کو چھوڑیں ،اپنوں میں اپنا کردار داغ دار کر رہے ہیں ،اور ایسا کرنے سے نبی صلی نے بھی منع فرمایا ہے
اچھا سوچیں ، محبت بانٹیں۔
محبت فاتح عالم
محبت ہی سے پائی ہے شفا بیمار قوموں نے۔
*آخر میں میں ہاتھ جوڑ کر تمام والدین سے گزارش کروں گا اللّٰہ کے لئے اپنے معصوم بچوں کے دلوں میں محبت کوٹ کوٹ کر بھر دیں اور نفرتیں کھرچ کھرچ کر نکال دیں*
تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے
بچوں کی اسلامی تربیت گروپ میں شمولیت کے لئے تربیہ لکھ کر وٹس ایپ میسج کیجئے
03016865171
❤️
👍
🙏
29