
VOICE OF SARAWAN ✍️
February 28, 2025 at 01:47 PM
*سٹی گرائمر سکول مستونگ کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔۔۔*
*اسکول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور حاجی محمد ہاشم شیخ نے ربن کاٹ کر کیا۔*
*افتتاحی تقریب میں مختلف سیاسی و قبائلی ممتاز شخصیات اور مختلف کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے اس تعلیمی ادارے کے قیام ،اہمیت اور اس کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔*
*تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے سکول کی تعلیمی معیار اور طلباء کے روشن مستقبل کے حوالے سے بات کی۔ انھوں نے کہاکہ یہ ضلع مستونگ کا واحد اسکول ہوگا جسے سپروائزر کمیٹی کے زیر نگرانی چلایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اسے تعلیمی ادارے طلباء کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی فراہم کریں گے،تاکہ مستقبل کے ہونہار بہتر تعلیم وتربیت حاصل کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔*
*انہوں نے اس سکول کے قیام کو علاقے کے لوگوں اور مستقبل کے ہونہاروں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کی ترقی علاقے کے نوجوانوں کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہیں*
*علاوہ ازیں پرنسپل گورنمنٹ بوائز اسکول ولی خان حاجی محمد منگی اور اسلامک ایرا اسکول کے ڈائریکٹر عابد رند اور آفتاب احمد و دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا ذریعہ ہے اور یہ اسکول علاقے کے لوگوں کے لیے ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس سکول کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیا اور اس کے ذریعے تعلیم کے معیار میں مزید بہتری لانے کی توقع ظاہر کی۔*
*اس موقع پر ڈائریکٹرسٹی سکول ڈاکٹر سلیم رضا شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پہلا بار ہم لوگ سپروائزر کمیٹی کے زیر نگرانی سکول کو چلائیں گے یہ پہلا اسکول ہوگا جس میں جدید ٹیکنالوجی پروجیکٹر کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا پروگرام کے دوران سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی اس تعلیمی منصوبے کے مستقبل کی کامیابی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب علاقے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس موقع پر سٹی گرائمر سکول میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے گئے کیونکہ شجرکاری سے اسکول میں نہ صرف ماحول کو بہتر بنائی جاسکتا ہے بلکہ بچوں کو قدرتی وسائل کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتی ہے*
*تقریب میں پرنسپل ولی خان سکول حاجی محمد وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر مختیار الزمان محمدشہی حاجی محمد ہاشم شیخ لالا عبدالواحد شیخ ڈسٹرکٹ اٹارنی جلیل احمد ڈاکٹر سجاد ڈاکٹر نعیم خورشید احمد ڈی ڈی او ای مستونگ سعید احمد سرپرہ حاجی عبدالرسول بنگلزئی قاسم علی زئی میر لونگ خان سارنگزئی رشید احمد ڈائریکٹر اسلامک ایرا سکول عابد رند عبدالمنان سارنگزئی قدرت اللہ عبدالمالک صاحب محمد عامر پروفیسر بلال احمد فرحان ترین مقبول ترین فیصل باقی اور صحافیوں و دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نے شرکت کی آخر میں سکول کے افتتاح کا کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔۔*