VOICE OF SARAWAN ✍️
VOICE OF SARAWAN ✍️
February 28, 2025 at 05:52 PM
*"نوکنڈی – عید کے فوراً بعد نوکنڈی، تفتان اور دالبندین سے عوام کا ایک عظیم الشان قافلہ لانگ مارچ کے لیے نکلے گا، جو پہلے آر ڈی ایم سی (ریکوڈک مائننگ کمپنی) کے دفتر کے سامنے احتجاج کرے گا اور پھر کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگا۔ اس احتجاجی مارچ کی قیادت ریکوڈک کے قبائلی عمائدین اور نوکنڈی کے عوام کریں گے، جن میں خواتین، مرد، بزرگ اور بچے سب شامل ہوں گے۔"* کوئٹہ پہنچنے کے بعد آر ڈی ایم سی کے دفتر، سرینا ہوٹل کے سامنے، بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا جائے گا۔ سرینا چوک پر ہونے والے اس احتجاج کا مقصد عالمی برادری کو یہ دکھانا ہے کہ بلوچستان کے عوام کس طرح ناانصافیوں کا شکار ہیں اور اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اب بہت ہو چکا، بلوچ عوام مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ وہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ ریکوڈک منصوبے میں انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ بیرک گولڈ کا تمام تر فوکس دیگر صوبوں پر ہے جبکہ بلوچستان کے مقامی افراد، جن کا زمین اور وسائل پر حق بنتا ہے، انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ یہ لانگ مارچ اور احتجاج بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا، اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔
Image from VOICE OF SARAWAN ✍️: *"نوکنڈی – عید کے فوراً بعد نوکنڈی، تفتان اور دالبندین سے عوام کا ایک ...
❤️ 1

Comments