🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
🇵🇰Deen 🇵🇸 Vision🇧🇩
February 24, 2025 at 06:26 AM
*💠 عجائبات عالم🌐* یہ کوئی چڑیل یا بھوتنی نہیں جو غلطی سے پانی میں پھنس گئی. البتہ یہ ہمارے رب کا تخلیق کیا گیا ایک خوبصورت سمندری جانور ہے جسے Atlantic Black Sea Hare کہتے ہیں۔ یہ خلیج میکسیکو جسے اب خلیج آف امریکہ کہتے ہیں اور کریبئین سمندر میں ہلکے سمندری پانی میں پایا جاتا ہے جو ساحلی علاقوں کے قریب ہو۔ یہ عجیب و غریب جانور بھلے دکھنے میں خطرناک لگے لیکن انسانوں کے لئیے بے ضرر ہے۔ یہ ایلجی اور سمندری گھاس پر گزارا کرتا ہے۔ اسکے کان جنہیں rhinophores کہتے ہیں یہ دراصل ناک کی طرح کام کرتے ہیں جو خوراک یا خطرناک جانوروں کے جسم سے نکلنے والے کیمیکلز کو جانچ کر detect کرکے اسے آگاہ کرتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ قریب سے کوئی مادہ گزر رہی ہو اسکئ خوشبو بھی Detect کرتے ہیں۔ (وہ تو ویسے ہمارے نوجوان بھی Detect کرلیتے ) یہ ویسے تو کسی بھی شے کہ ساتھ چمٹ کر گول ہوجائیں کسی کو کیا پتہ چلنا لیکن پھر بھی خطرہ محسوس ہونے پر اپنے جسم سے گلابی رنگ چھوڑتے ہیں جو بدبودار ہوتا ہے اور مخالف جانور کی آنکھوں اور ناک کو متاثر کرتا ہے جسکے باعث وہ وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ اس کا مقصد سمندر میں ہلکے پانیوں میں بڑھتے الجی کی مقدار کو کنٹرول میں رکھنا اور اس کا دماغئ نظام بالکل سادہ ہونے کے باعث اسے لیبارٹری میں بطور مضمون تحقیق کا موضوع بنایا جاتا ہے
👍 ❤️ 😮 🤭 9

Comments