
Lahore Information Crime 👮♂️Media RAJPUT ✌️Infopk PK🇵🇰
February 27, 2025 at 05:12 PM
*خبردار، ہوشیار !*
*ملک میں کتوں، گدھوں، مینڈک کے گوشت کی فروخت کا انکشاف*
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔
اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس ضمن میں اہم اجلاس میں آج ملک بھر کے شہروں میں باقاعده مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
😂
😢
😮
3