
Lahore Information Crime 👮♂️Media RAJPUT ✌️Infopk PK🇵🇰
February 27, 2025 at 05:12 PM
*لاہور؛ 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم سے رقم کیسے برآمد ہوئی؟*
(ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، پولیس )
لاہور:اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔
ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویژن نے نوٹس لیا۔
ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے فوری رسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا اور ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

👍
1