Muslim Sisters
Muslim Sisters
March 1, 2025 at 01:43 AM
*سنن إبن ماجة # ٣٦٧٨* *Sunnan e Ibn e Maja # 3678* عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ ، *قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِيفَيْنِ الْيَتِيمِ وَالْمَرْأَةِ».* Narrated Abu Hurairahؓ that *Allah's Messenger (ﷺ) said: "O Allah, (bear witness that) I have issued strict warning concerning (failure to fulfill) the rights of the two weak ones: Orphans and women."* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ *رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا: "اے اللہ! میں لوگوں کو دو کمزوروں — یتیم اور عورت — کے حق سے بہت ڈراتا ہوں (کہ ان میں کوتاہی مت کرنا)۔"* _*(اسلام ہر کمزور کے حق کی حفاظت کرتا ہے اور نبی کریم ﷺ نے بارہا کمزور کی مدد کی تلقین کی ہے۔ یہاں آپ ﷺ نے خاص طور پر یتیم اور عورت کے حق کا خیال رکھنے پر حد سے زیادہ زور دیا، کیونکہ عموما انہیں کمزور اور بےآسرا سمجھا جاتا ہے، اور جائیداد وغیرہ میں ان کا حصہ غصب کر لیا جاتا ہے۔ ان کی حق تلفی کرنے والے کو ڈرنا چاہئے کہ ان کی پشت پر خود رحمة للعالمين کھڑے ہیں اور اس شخص کو تنگی، مشکل اور مشقت کی وعید سنا رہے ہیں جس نے ان کی حق تلفی کی۔ سورة النساء کی آیت 10 میں اللہ کا اعلان ہے کہ وہ یتیم کی حق تلفی کرنے والے کو جہنم کی بھڑکتی آگ میں داخل کرے گا۔ قیاس ہے کہ ایسا ہی معاملہ عورت کی حق تلفی کرنے والے کا بھی ہو گا۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں ان گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین)*_
❤️ 👍 😢 🙏 8

Comments