
نمود by Yahya Noori
February 23, 2025 at 01:31 PM
سوچ
طلباء کلاس میں داخل ہوئے تو انہوں نے ایک عجیب منظر دیکھا۔۔۔
استاد کے سامنے چھوٹی بڑی گیندوں کا ایک ڈھیر لگا تھا۔۔۔
"آپ لوگ اس میں سے اپنی پسند کی ایک ایک گیند اٹھا لیں"
طلباء نے مختلف چھوٹی بڑی گیندیں اٹھا لیں۔۔۔
اب جس کے ہاتھ فارغ ہوں وہ اور گیندیں بھی اٹھا لے۔۔
جس جس کے ہاتھ میں چھوٹی گیندیں تھیں انہوں نے اور گیندیں بھی اٹھا لیں۔۔۔
"آپ تمام لوگوں کو سوچیں پریشان کرتی ہیں۔ ۔جس کی سوچ بڑی ہوتی ہے۔۔
اس فٹبال کی طرح۔۔۔
اس کے پاس مزید گنجائش ہی نہیں ہوتی کے وہ ہر چھوٹی موٹی بات کو اپنے ذہن میں جگہ دے۔۔۔
ہر پتھر سے الجھے۔۔
جس کی سوچ چھوٹی ہوتی ہے اس کے پاس جگہ ہی جگہ ہوتی ہے۔۔۔
چھوٹی چھوٹی ہر بات اس کے لئے اہم ہوتی ہے۔۔
وہ سڑک پر رک کر ہر بھوکنے والے کتے کو بھی برا بھلا کہتا ہے۔۔
اس کے بارے میں سوچتا ہے۔۔
اس کے خلاف منصوبے بناتا ہے۔۔۔
اس کا ذہن الجھا ہی رہتا ہے۔۔۔
اپنی سوچ کو بڑا کریں۔۔
آپ کو پھر کوئی چھوٹی چیز پریشان نہیں کرے گی"
"سوچ کو کیسے بڑا کریں؟" ایک طالبعلم نے پوچھا۔۔
"مقصد بڑا کر لیں۔۔سوچ خود بڑی ہو جائے گی!"
#محور
محمد یحیی' نوری
❤️
👍
💯
♥️
🎉
58