
نمود by Yahya Noori
5.6K subscribers
About نمود by Yahya Noori
Prof. Yahya Noori's writings and videos on Personal and Professional Development, Life, Teaching & Learning, Psychology, Spirituality and other relevant topics.. A valuable resource for You to grow and become the best version of Yourself.. Invite link https://whatsapp.com/channel/0029VaCvZEKEwEk1ZIxOe41E
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

https://www.linkedin.com/posts/muhammad-yahya-noori_this-is-a-picture-from-2017-prof-kashif-activity-7331531053595070464-yiK1?utm_source=share&utm_medium=member_android&rcm=ACoAAAZVSWUBnj_0MfWg-v1NCZaYq9a6l326gII

اگر اخلاص کے ساتھ زور لگانے اور اللہ سے مانگنے کے بعد بھی کچھ ایسا ہے جو اس نے آپ سے روک رکھا ہے تو اس میں آپ کی کوئی بہتری ہوگی۔۔۔۔ اپنا کام پورا کرنے کے بعد نتیجہ اس پر چھوڑ دیں۔۔ وقت کا تعین اس کی حکمت کے حوالے کر دیں۔۔ اپنا کام پورا کریں مگر۔۔۔ اپنا زور پورا لگائیں۔۔۔ مشکل میں مواقع ہوتے ہیں۔۔ مگر تلاش کرنے والوں کو ملتے ہیں۔۔۔ رگڑا لگے تو اس کا ایک مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو اگلے رول کی تیاری کا موقع مل رہا ہے۔۔۔ اپنے اوپر خوب محنت کریں۔۔۔ مسکرا کر برداشت کرنے کی کوشش کرلیں۔۔۔ رگڑا کم تو نہیں ہوگا۔۔۔ مگر کیفیات بدل جائیں گی۔۔۔ برداشت بڑھ جائے گی۔ جب آپ مشکل حالات میں وزن اٹھا کر دوڑتے ہیں۔۔ تو اچھے حالات میں اڑ سکتے ہیں۔۔۔ #محور محمد یحیی' نوری 25 مئی 2025 دو عظیم خواتین کے ساتھ صبح ناشتے پر ہونے والی گفتگو سے اقتباس۔۔۔ #breakfastdiscussions #leadership #excellence #emotionalintelligence #skilldevelopment


کچھ دیر کو تصور کریں کہ آپ ایک آلو ہیں۔۔۔ زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔۔۔ پھر ایک دن، اچانک آپ خود کو ایک دیگچی میں پاتے ہیں۔۔۔ پانی اُبل رہا ہے۔ گرمی ہے۔ تکلیف ہے۔ آپ بے چین ہیں۔۔۔ آپ کے آس پاس کچھ آلو مسکرا رہے ہیں۔ وہ خود کو اس عمل کے حوالے کر چکے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ جلد ہی ایک مزیدار، فائدہ مند روپ اختیار کر لیں گے۔۔ جبکہ کچھ دوسرے دیگچی میں ناراض بیٹھے ہیں۔۔۔ وہ چیخ رہے ہیں، شکایت کر رہے ہیں۔۔ خود کو بدلنے سے انکاری ہیں۔۔۔ حالات کی تپش بھی انسان کا ایسے ہی امتحان لیتی ہے۔ یا تو آپ خود کو بدلتے ہیں۔۔۔ بہتری تلاش کرتے ہیں۔۔۔ یا پھر آپ اپنی ضد، سختی اور اکڑ کے باعث خود کو ضائع کر دیتے ہیں۔۔ یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جمود کو توڑ کر #نمود کا راستہ اپنانا آسان نہیں ہوتا۔۔ تبدیلی آرام دہ نہیں ہوتی۔ یقین کی راہ پر چلتے رہنا مگر آپ کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ خود کو بدلنا آپ کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔۔۔ اور اس راستے سے محبت کرنا بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔۔۔ #محور محمد یحیی' نوری

بیشک چند قدم اٹھائیں۔۔۔ مگر روز اٹھائیں۔۔۔ اٹھاتے رہیں۔۔۔ سفر میں ہمسفر.. اور ظفر تلاش کریں۔۔۔ کامیابی کا تسلسل کے سوا کوئی راز نہیں۔۔۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔۔ #محور محمد یحیی' نوری


#محور کیا ہر بڑا درخت کبھی چھوٹا درخت نہیں ہوتا؟


مٹی کا برتن۔۔۔ https://youtube.com/shorts/dJz4BjXeYak?feature=share