نمود by Yahya Noori
نمود by Yahya Noori
February 27, 2025 at 06:26 PM
اگر آپ طالب علم ہیں! (مکرر) اگر آپ طالب علم ہیں تو یہ آپ کے لیے جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ اپنا ڈگری پروگرام مکمل کر کے انڈسٹری ریڈی ہیں کہ نہیں؟ یہ کیسے پتہ چلے گا؟ جس بھی انڈسٹری میں آپ جانا چاہتے ہیں اس کے متعلقہ لوگوں سے مل کر۔۔۔ اس سے متعلقہ نوکری کے اشتہارات دیکھ کر۔۔۔ اس میں ہونے والا بزنس دیکھ کر۔۔۔۔ ڈگری پروگرام کا زور پراسیس پر ہوتا ہے۔۔ وہ سارے کے سارے طلباء کو ایک ہی پراسیس سے گزارتے ہیں۔۔ سیکھنے والے سیکھ لیتے ہیں۔۔ جانو مانو اور یار دوستوں میں موج مستی والے بیچ میں کہیں رہ جاتے ہیں۔۔ آپ کی اپنی توجہ پراسیس سے کامیابی سے نکلنے کے علاوہ پراڈکٹ پر ہونی چاہیے۔۔ یعنی اپنے آپ پر۔۔۔۔ آپ اس پراسیس کی پراڈکٹ ہیں۔۔۔ خود کو ایک برانڈ کے طور پر ٹریٹ کریں۔۔ کچھ سکلز ہر جگہ کام آتے ہیں۔۔ انہیں ہم سافٹ سکلز کہتے ہیں۔۔ یہ عین ممکن ہے کہ آپ سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے ترقی کرتے چلے جائیں اور ایک لیول پر آکر اپنے سافٹ سکلز کی کمی کے باعث پورا سسٹم اپنے مبارک ہاتھوں سے تباہ کر ڈالیں۔۔۔ کچھ خصوصیات سکلز تو نہیں ہوتیں۔۔۔ مگر ان کا تعلق آپ کی تربیت اور اٹھان سے ہوتا ہے۔۔ کردار سے ہوتا ہے۔۔۔ آپ پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟ آپ کتنے ذمہ دار ہیں؟ آپ اپنی غلطی مان کر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا اس کا دفاع کرتے ہیں۔۔ آپ کتنا سچ بولتے ہیں؟ وقت اور وعدے کے کتنے پابند ہیں؟ آپ کے قول و فعل میں کتنی یکسانیت ہے؟ آپ کا ایک ننھا سا جھوٹ بھی کسی بڑے نے پکڑ لیا تو اس دن آپ کا بھروسہ فارغ ہو گیا۔۔ اس لیے سافٹ سکلز پر محنت بے حد ضروری یے۔۔۔ کردار پر محنت بے حد ضروری ہے۔۔۔ #محور محمد یحیی' نوری نوٹ #محور پڑھتے رہیں۔۔۔یہ آپ کے سافٹ سکلز اور سوچ کو بہتر بنائے گی۔۔ میرے یو ٹیوب چینل پر آپ کو کیریئر 101 اور آب حیات کے نام سے وڈیوز کے دوسلسلے بھی مل جائیں گے۔۔۔ یہ بھی آپ کے کام آ سکتے ہیں۔۔ https://youtube.com/@yahyanoori?si=eg2ir-qkSGgqGMdD
👍 ❤️ 📍 🤲 20

Comments