Dr Abdul Wajid Shazli
Dr Abdul Wajid Shazli
February 19, 2025 at 10:00 PM
‏گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل کی نشاندہی کر دیتے ہیں تو وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ہے۔ اگر آپ اپنے راستے سے ہٹتے ہیں اور اس کی ہدایت کے مطابق نہیں چلتے، راستہ تبدیل کر لیتے ہیں، دائیں یا بائیں اس کی ہدایت کے مطابق نہیں لیتے، تو وہ ہرگز آپکو گالیاں نہیں دیتا بلکہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ہے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹر چینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ہے۔ یہی کام ایک مبلغ، داعی، عالـم، مفتی اور استاد کا ہے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک انتہائی صبر، محبت اور محنت سے بتاتا رہے کہ اس کا گناہوں سے قریب ترین ایگزٹ کونسا ہے۔ کس طریقے سے وہ یہاں سے نکل کر اپنی منزل اللہ تک پہنچ سکتا ہے ۔
❤️ 👍 🌹 💚 💯 🕋 🙏 ♥️ 🇨🇴 🇮🇳 235

Comments