
Balochistan Tribune
February 25, 2025 at 07:10 PM
*کوئٹہ۔*
*پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی کا محکمہ ٹرانسپورٹ کے آفیسران کیساتھ تعارفی اجلاس*
*محکمہ کےآفیسران کا پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کو بریفنگ*
*محکمہ ٹرانسپورٹ کو بطور چیلنج قبول کیا ہے ۔ میر لیاقت لہڑی*
*کم سے کم مدت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرینگے۔ میر لیاقت لہڑی*
*وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان بلخصوص کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری پر خصوصی توجہ ہے ۔ میر لیاقت لہڑی*
*میر سرفراز بگٹی کا ویژن ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظام کو بین الاقوامی طرز پر بنایا جائے۔میر لیاقت لہڑی*
*بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بیٹھ کر ایک پلان بنائینگے ۔ میر لیاقت لہڑی*
*کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میر لیاقت لہڑی*
*کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے آر ٹی اے کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔ میر لیاقت لہڑی*
*گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد گرین بس روٹس کو وسعت دی جائیگی۔ میر لیاقت لہڑی*
*بس ٹرمینلز اور ٹیکسی اسٹینڈز کو اپ گریڈ کرینگے ۔ میر لیاقت لہڑی*
*عوام کو جدید سہولیات فراہم کرینگے۔میر لیاقت لہڑی*
*سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے میر لیاقت لہڑی کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے نئے اقدامات اور محکمے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔*
*پارلیمانی سیکرٹری نے محکمے کی کارکردگی کو سراہا* ۔
*اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ محمد علی درانی، ڈی جی ٹریفک انجینئرنگ بیورو ڈاکٹر سجاد علی،سیکرٹری پی ٹی اے عبدالمجید جوینجو ودیگر آفیسران شریک تھے*۔
