Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
February 24, 2025 at 04:16 PM
سینیٹر روبینہ خالد کا پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہمارا اپنا پروگرام ہے ، اسکی بہتری کیلئے ہم سب ملکر کام کریں گے،یہ پروگرام بی بی شہید کا مشن تھا، ماضی میں اس پروگرام کے بد نیتی سے نام بدلے گئے، اس پروگرام نے خواتین کو شناخت دی ہے،اس پروگرام کے تحت 93 لاکھ خواتین سہہ ماہی قسط وصول کررہی ہیں، نادار کے بعد بی آئی ایس پی سب سے بڑا ایک ڈیٹا بیس ہے، سروے اور رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے، صدر زرداری کی ہدایات کے مطابق خواتین میں رقوم کی تقسیم شفاف طریقے سے اور عزت و احترام کیساتھ کی جارہی ہے،کراچی کوئٹہ، گلگت سمیت دیگر شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت بینک اکاؤنٹس میں پیسے منتقل کئے جائیں گے، بینظیر اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔ پی پی پی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دامراھ، پی پی پی ضلع حیدرآباد کے رہنما حسن علی شاہ جاموٹ، اظہر سیال، ایم پی اے حنا دستگیر، ایم پی اے ایڈوکیٹ سائمہ آغا، صنم ٹالپر، نور النساء ابڑو، پاشا قاضی، دانیال ابڑو اور پی پی پی کارکنان موجود۔
❤️ 👍 😮 🤲 6

Comments