Benazir Income Support Programme✅ WhatsApp Channel

Benazir Income Support Programme✅

9.6K subscribers

About Benazir Income Support Programme✅

Benazir Income Support Programme beneficiary

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:49:30 PM
Post image
🇵🇰 🌳 🙏 3
Image
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:49:30 PM
Post image
🇵🇰 🌳 2
Image
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:55:10 PM

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی کیمپ سائٹس کے انتظامات، پارٹنر بینکوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز، مستحق خواتین کے لیے سایہ دار جگہوں کی دستیابی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے سینیٹر روبینہ خالد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

❤️ 🇵🇰 🌳 👍 5
Video
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:49:29 PM

ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی، ڈاکٹر طاہر نور کی زیر صدارت آج بہاولپور میں بی آئی ایس پی کے ضلعی دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹنر بینکوں کے نمائندگان اور بی آئی ایس پی کے زونل عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی تقسیم کے لیے ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے کیے جانے والے حتمی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر بینک نمائندگان نے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ریٹیل ایجنٹس کی تعیناتی، نقد رقم کی دستیابی، بائیومیٹرک تصدیق کا عمل، اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم جیسے پہلو شامل تھے۔ ریٹیل ماڈل کی جانب یہ منتقلی، بی آئی ایس پی کی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے، مستحقین کو سہولت فراہم کرنے اور موسمی و عملی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اجلاس میں زونل ڈائریکٹر ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بہاولپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر (فیلڈ آپریشن) بھی شریک تھے۔

Post image
🇵🇰 🌳 🙏 3
Image
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:53:51 PM

تاج بی بی کی آواز، چیئرپرسن روبینہ خالد کی فوری کارروائی کوہاٹ میں بی آئی ایس پی کیمپ سائٹ پر موجود مستحق خاتون تاج بی بی نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو اپنی کفالت قسط نہ ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے فوراً عملے کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔ ان کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی بی آئی ایس پی ڈاکٹر عاصم اعجاز نے تاج بی بی کو براہ راست فون کال کی، مکمل رہنمائی فراہم کی، اور تمام بینیفشریز کو سروے کے دوران اپنا زیر استعمال موبائل نمبر دینے کی ہدایت کی تاکہ رابطہ مؤثر اور بروقت ممکن ہو سکے۔

🇵🇰 🌳 👍 🖕 4
Video
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:54:12 PM

ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، جناب ناصر خلیلی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، باغبانپورہ،لاہورمیں قائم ادائیگی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا، مستحق خواتین سے ملاقات کی، اور سروس فراہم کنندگان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ ہر خاتون کو رقم باوقار انداز میں فراہم کی جائے، جبکہ بزرگ خواتین اور حاملہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر رقم کی ادائیگی کی ہدایت جاری کی جائے۔انہوں نے وہاں موجود بزرگ خواتین کی اپنی موجودگی میں رقم کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا۔

🖕 🇵🇰 🌳 👍 🤷‍♂ 8
Video
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 1:00:18 PM
Post image
❤️ 🖕 🇵🇰 👍 😭 7
Image
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 1:00:17 PM

ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی، ڈاکٹر طاہر نور نے بہاولپور میں بی آئی ایس پی کے ضلعی دفتر میں قائم ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مستحق افراد کی رجسٹریشن کے لیے جاری سروے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور رجسٹریشن کے عمل میں شامل خواتین سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر طاہر نور نے نہ صرف ان کے مسائل سنے بلکہ موقع پر موجود عملے کو ان کے فوری حل کی ہدایت بھی جاری کی۔ ڈاکٹر طاہر نور نے مستحق خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی رقم سے کوئی کٹوتی کرے تو فورا اسکی اطلاع ہمارے سٹاف کو کریں۔ کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سروے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹریشن کے لیے آنے والی مستحق خواتین کی مکمل راہنمائی کریں، ان سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور ان کی آسانی کے لیے دستیاب تمام سہولیات کو مؤثر طریقے سے فراہم کریں۔

Post image
🇵🇰 👍 🖕 ❤️ 🌳 8
Image
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:53:57 PM

ایڈیشنل سیکریٹری بی آئی ایس پی جناب طاہر نور نے بی آئی ایس پی ساؤتھ زونل آفس پنجاب، ملتان میں پارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں چوتھی سہ ماہی کی قسط کی ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے بروقت اور شفاف تقسیم کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔اجلاس کا محور:• ادائیگی کے نظام کو مزید بہتر بنانا• بروقت فنڈز کی دستیابی یقینی بنانا• مستحقین تک رسائی اور خدمات کی فراہمی میں درپیش چیلنجز کا حل• شفافیت، جوابدہی اور مستحقین کی خدمات میں بہتریتمام اسٹیک ہولڈرز نے بی آئی ایس پی بینیفشریز کو مؤثر اور بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا۔

🇵🇰 🌳 👍 🖕 4
Video
Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
6/14/2025, 12:49:31 PM
Post image
🇵🇰 🌳 🖕 🙏 4
Image
Link copied to clipboard!