
Irfan Bughio ☑️
March 1, 2025 at 10:37 AM
نوشہرہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے وحشیانہ بم دھماکے کی صوفی لاکوفی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں کئی بےگناہ افراد شہید ہوگئے، جو انسانیت پر ایک کھلا ظلم ہے۔ 🥹
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مساجد، امام بارگاہیں، مدارس، مندر، چرچ یا کسی بھی عبادت گاہ پر حملہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ حملے صرف انسانی جانوں کا نقصان نہیں بلکہ معاشرتی استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی حملہ ہیں۔ 💔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے وحشیانہ واقعات کو روکا جا سکے۔🥹
ہم شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو امن و سلامتی عطا فرمائے۔
😢
😂
7