
Notification & Info AJ&K 🔔✅
February 26, 2025 at 03:59 AM
🛑 *دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *25 فروری 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غر ق کیا، عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے
🚨 (2) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ: عمر ایوب و احمد بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
🚨 (3) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4 نئے وزرا شامل کیے جانے کا امکان
🚨 (4) حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان
🚨 (5) حکومت کا ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے عالمی مالیاتی اصولوں کے مطابق پالیسی مرتب کرنے پر اتفاق
🚨 (6) ’ایک نوٹیفکیشن کیلئے سب بیٹھ گئے تھے یہ تو ہماری حالت تھی‘، سپریم کورٹ میں جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا تذکرہ
🚨 (7) جیل ٹرائل میں کاغذ کا ٹکڑا تک نہیں لے جانے دیا جاتا، وکیل کے دلائل، پھر خط کہاں سے آتے ہیں؟ جج کا سوال
🚨 (8) آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: سپریم کورٹ
🚨 (9) نامور مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی منصورہ آمد، تفسیر قرآن پر لیکچر دیا
🚨 (10) قطر: اسرا_ئیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کی خالد_مشعل سے گفتگو
🚨 (11) عمران خان نے پارٹی کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کردی
🚨 (12) وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کے طلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
🚨 (13) رمضان المبارک کے باعث سندھ میں میٹرک اور انٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل
🚨 (14) محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی سال 7 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ
🚨 (15) کراچی: بحریہ ٹاؤن کو زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ملک ریاض، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری
🚨 (16) کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا، شاندار استقبال
🚨 (17) کراچی: جمشید کوارٹرز اور جہانگیر روڈ کے علاقوں میں 3 دن سے بجلی کی بندش، شہریوں کا ٹائر جلاکر شدید احتجاج
🚨 (18) کراچی؛ 50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم اغوا، زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام
🚨 (19) عمران خان کے بہنوئی عبد الاحد ہیوی بائیک پر ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
🚨 (20) سونا 800 روپے سستا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے ہوگئی
🚨 (21) بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ ہونے اور افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف
🚨 (22) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
🚨 (23) وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ ختم کرکے اُزبکستان پہنچ گئے
🚨 (24) میاں اسلم کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل، مقتول سابق پولیس اہلکار نکلا، قاتل بھی گرفتار
🚨 (25) پنجاب میں 100 سال سے زائد پرانے فوجداری قوانین تبدیل کرنے کا فیصلہ
🚨 (26) سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے: سلمان اکرم راجہ
🚨 (27) پیٹرولیم ڈیلرز سندھ نے بھی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی
🚨 (28) مصطفی قتل کیس کے ملزم کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس
🚨 (29) مصطفیٰ کو ولن کی طرح قتل کیا، ارمغان کا اعتراف جرم، ملزم سے رابطوں پر پولیس افسر زیرحراست
🚨 (30) مصطفیٰ قتل کیس، ملزم ارمغان کی سہولت کاری پولیس اہلکار نے کی، تحقیقات میں انکشاف
🚨 (31) ارمغان کے موبائل سے ملنے والی ویڈیو مصطفیٰ کی نہیں، مقتول کے اہلخانہ اور پولیس کی تصدیق
🚨 (32) منشیات فروشی کا کیس: ملزم ساحر حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
🚨 (33) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، رواں سال تعداد 134 ہوگئی
🚨 (34) کراچی میں پانی کا بدترین بحران، 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی
🚨 (35) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کیجانب سے نیا نغمہ ریلیز
🚨 (36) افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع
🚨 (37) لاہور ہائیکورٹ میں ملازمت سے برطرف دلبرداشتہ سائل نے خود کو آگ لگادی
🚨 (38) لاہور ہائیکورٹ میں سائل کا آگ لگانے کا واقعہ، ایس پی سکیورٹی تبدیل، ڈی ایس پی معطل
🚨 (39) سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا
🚨 (40) سندھ کے 20 سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
🚨 (41) میرین ٹاسک فورس نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی بڑی زمین واگزار کرالی
🚨 (42) چیمپئنز ٹرافی کے دوران میدان میں تماشائی داخل ہونے کا واقعہ دوبارہ نہیں ہو گا، پی سی بی
🚨 (43) پی اے سی اجلاس: مالی سال 2023 میں 9 ڈسکوز کے ڈیفالٹرز پر 877 ارب روپے سے زائد واجبات کا انکشاف
🚨 (44) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
🚨 (45) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر پہنچ گیا، مرکزی بینک
🚨 (46) بجلی کمپنیوں کو سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
🚨 (47) ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں، چیئرمین اپٹما
🚨 (48) جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط
🚨 (49) نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھا جائے گا، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
🚨 (50) 9 مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
🚨 (51) مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیدیے، پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی، نجکاری کمیشن
🚨 (52) سانحہ بلدیہ کیس: حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم
🚨 (53) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سندھ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ
🚨 (54) سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا حارث، نسیم اور شاہین سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ
🚨 (55) گورنر سندھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کیلئے معطل کرنے کا مشورہ دیدیا
🚨 (56) گیس اسٹوریج سہولت نہ ہونے سے گیس فیلڈز بند کرنے کے علاوہ چارہ نہیں: ایم ڈی سوئی ناردرن
🚨 (57) شکارپور میں بڑھتی بدامنی، جمعیت علماء اسلام ضلع شکارپور کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد
🚨 (58) کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال اسٹیشن پر روک لیا
🚨 (59) مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا
🚨 (60) پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
🚨 (61) 26 نومبر احتجاج پر 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52 کا ریمانڈ منظور
🚨 (62) نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان
❤️
👍
2