AL-Maarij Islamic network
AL-Maarij Islamic network
February 28, 2025 at 03:14 AM
*رب العالمين کو کیسے دل پسند ہیں؟* _ " اُسکے بسنے کے لیے چاندی اور سونے کا محل اور صندل و آنبوس کا تخت مطلوب نہیں ہے جس میں لعل و الماس کے ٹکڑے جڑے ہوں۔ وہ اُن دلوں کا طالب ہے جن میں اسکے درد محبت کے زخموں سے خون کے قطرے ٹپک رہے ہوں۔ اُسکے لیے فقیروں اور خاک نشینوں کی ایک ایسی جماعت چاہیے، جنکے دل ٹوٹے ہوئے، جنکے جگر جلے ہوئے، جنکی آنکھیں خونبار ہوں، یہی ٹوٹے پھوٹے کھنڈر اسکے رہنے کیلئے ایوان و محل ہیں، اور یہی اُجڑی ہوئی بستیاں ہیں،جنکو اُس نے اپنی آبادی کے لیے چن لیا ہے۔ وہ کہ آبادیوں کی رونق، صحراؤں کی فضا، پہاڑوں کی بلندی، ملکوت السماوات کی بوقلمونی، اُسے اپنی طرف متوجہ نہ کرسکی، دلوں کی اُجڑی ہوئی بستیوں اور ٹوٹی پھوٹی دیواروں کو اپنا کاشانۂ وصال بناتا ہے اور اس گھر کے سوا اور کوئی جگہ اُسے پسند نہیں "
❤️ 🌺 👍 💖 10

Comments