
GB NEWS 🌐
March 1, 2025 at 08:03 AM
گلگت بلتستان میں گزشتہ ماہ 28 دنوں ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔
✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)
گزشتہ ماہ فروری 2025 کے 28 دنوں کے اندر گلگت بلتستان میں رونما ہونے والے مختلف واقعات دوران 10 افراد کی زندگیاں چلی گئیں جبکہ 25 افراد کی زندگیاں زخمی صورتحال میں گزری اس دوران 2 افراد کو قتل کیا گیا 5 افراد ٹریفک حادثے میں جانبحق ہوئے اور ایک شخص پہاڑ سے گر کر جانبحق ہو گئے ایک نوجوان نے دریا میں خود کشی کر کے جان دے دی جبکہ ایک غیر مقامی خاتون گھر میں مردہ حالت پائی گئی اسی طرح ٹریفک کے مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی ہوئے اور فائرنگ واقعات میں گولی لگنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان حادثات دوران 5 افراد کمرے میں گیس بھر جانے سے بیہوش ہوئے ان تمام واقعات کی تفصیل نام، مقام اور تاریخ کی شکل ذیل رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں
1 فروری کو جوٹیال پولیس نے جرمن خاتون کی رپورٹ پر ناقص حالت سولر سسٹم کی فراہمی کی رقم کمپنی سے ریکوری کروا دی گئی
1 فروری کو سکردو پولیس نے تین روز قبل بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خارجی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا
1 فروری کو جوٹیال شہید لالک جان اسٹیڈیم میں ایف سی این اے فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ گلگت غازی ٹیم نے غذر جانباز ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 2 گول کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی
2 فروری کو استور سے عبدالرزاق عرف (جھٹل) کو گرفتار کر لیا گیا عبدالرزاق نامی شخص نے گزشتہ ہفتے استور کے مقام پر امام مہدی علیہم السلام کے شان میں گستاخی کی تھی
2 فروری کو چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میں اضافی و غیر قانونی طور استعمال میں لائی جانے والی 3 سو سے زائد گاڑیوں کو واپس لینے کے احکامات جاری کر دئیے
3 فروری کو اسکردو میں بچے سے اجتماعی زیادتی کی گئی اہلخانہ نے 4 لڑکوں کو نامزد کر کے تھانے میں رپورٹ درج کروا دی
4 فروری کو گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا مقبوضہ کشمیر عوام کی حمایت اور بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی
4 فروری کو سکردو بچے سے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 4 لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا
4 فروری کو گلگت پولیس نے بسین حدود سے تین رکنی چور گینگ کو پکڑ کر ساڑھے 8 لاکھ مالیت کے سامان برآمد کر لیا
5 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا دن بھر کشمیری بھائیوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف شہر کی شاہراہوں پر ریلیاں نکالی گئیں
5 فروری کو گلگت بلتستان حکومت نے پرنس کریم آغا کی رحلت پر خطے میں 3 دن تک سوگ منانے کا اعلان کر دیا اس دوران تمام سرکاری عمارات میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا
5 فروری کو اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا کی رحلت پر گلگت ہنزہ اور غذر میں تجارتی مراکز سوگ کے طور بند رہے
5 فروری کو پرنس کریم آغا کے انتقال کے بعد ان کے صاحب زادے پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی فرقے کے 50 امام نامزد کیا گیا
6 فروری کو بلتستان کے ضلع شگر کے مقام داسو نالے میں ایک مقامی شخص گر کر جانبحق ہو گیا
6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں پرنس کریم آغا کی رحلت کے صدمے صوبائی حکومت کی جانب سے یوم سوگ کے طور عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تمام تعلیمی ادارے و سرکاری دفاتر مکمل طور بند رہے
6 فروری کو گلگت احسان علی روڈ سے پولیس نے منشیات فروخت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے والے بدنام زمانہ منشیات فروش احتشام ساکنہ سکار کوئی کو گرفتار کر لیا
7 فروری کو گلگت پولیس نے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے 3 رکنی گینگ کو پکڑ لیا گرفتار چور ملزمان میں عزیز احمد، وفا جان، ساکنان جگلوٹ اور ظہیر شاہ سکنہ داریل شامل ہیں
8 فروری کو چلاس میں ایلیمنٹری بورڈ کے خلاف ہونے والی احتجاجی مظاہرے سے سخت الفاظ میں تقاریر کرنے کے جرم کمسن طالب علم راجہ عابد سمیت 4 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا
8 فروری کو چلاس میں ایلیمنٹری بورڈ کے خلاف ہونے والی فیلر طلبہ احتجاج سے سخت الفاظ میں تقاریر کرنے کے جرم کمسن طالب علم راجہ عابد سمیت 4 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا
8 فروری کو سکردو روندو کے مقام ایک نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر لاپتہ ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے تلاش شروع کر دی
8 فروری کو لزبن سے اسماعیلی ٹی وی کے ذریعے گلگت بلتستان کے جماعت خانوں میں پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ و آخری رسومات لائیو دکھائی گئی
9 فروری کو سکردو کچورا چیک پوسٹ پر پولیس نے تلاشی کے دوران ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیراز سے شراب برآمد کر کے حوالات کر دیا
9 فروری کو چلاس ائیرپورٹ روڈ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین نے احتجاجاً بلاک کر کے معاوضوں کی ادائیگی تک بند رکھنے کی دھمکی دے دی
9 فروری کو چلاس ائیرپورٹ روڈ پر متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے دھرنا دیا اس دوران حقوق دو ڈیم بناؤ نئی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیا
11 فروری کو گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار حادثے کا شکار 2 افراد جانبحق 3 افراد زخمی ہوگئے
11 فروری کو گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی نے اپنے نئے امام کی تخت نشینی تقریب کے دوران جماعت خانوں سے لائیو دیدار کیا اور آج سے پرنس رحیم آغا خان کی امامت میں آگے سفر کرنے خوشی کا اظہار کیا گیا
11 فروری کو گلگت میں کراچی سے آئے ہوئے سیاحوں کی درخواست پر 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ان کا الزام تھا کہ دوران تلاشی 50 ہزار روپے اٹھا لے گئے ہیں
12 فروری کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے تنگ و بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا
12 فروری کو استور سے گلگت لاتے ہوئے راستے میں حاملہ خاتون نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا
12 فروری کو چلاس میں حقوق دو ڈیم بناو تحریک کے جانب سے 31 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا گیا
12 فروری کو سکردو میں بچے کو جنسیتشدد کا نشانہ بناکر فرار ہونے والے 2 ملزمان گلگت سٹی تھانہ حدود سے گرفتار کرلیا گیا
14 فروری کو بلتستان سے تعلق رکھنے والا عالمی شہرت یافتہ معروف کمسن منقبت خواں علی کاظم خواجہ اور معروف نعت خواں سید جان علی سمیت 4 افراد جامشورو کراچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے
14 فروری کو گلگت رحیم آباد کے مقام پر غیر ملکی فیرنگ نامی جرمنی سائیکلسٹ سائکل بریک فیل ہونے کے نتیجے گر کر زخمی ہوگئے گلگت ہسپتال منتقل کردیا گیا
15 فروری کو چلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو عزیز احمد جمالی نے نئے نیٹکو ٹرمنل کا افتتاح کیا
15 فروری کو گلگت گورو جگلوٹ سے تہران نامی شخص کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا
15 فروری کو کراچی جامشورو ٹریفک حادثے میں جاں بحق عالمی شہرت یافتہ معروف کمسن منقبت خواں علی کاظم خواجہ، معروف نعت خواں سید جان علی شاہ اور ندیم خواجہ کو بلتستان میں انکے اپنے اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
15 فروری کو گلگت ہراموش کے علاقے زمین کے تنازعہ پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے راجہ نامی شخص کو زخمی کردیا ملزم گرفتار جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
16 فروری کو دیامر عوام کی طرف سے چلاس میں حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک نے اپنے مطالبات کے حل کے لئے احتجاج شروع کردی
17 فروری کو گلگت کے علاقے ہینزل پائن سے نامعلوم چوروں نے لیفٹ ایریگیشن کا بجلی ٹرانسفارمر چورا لے گئے
17 فروری کو حکومتِ گلگت بلتستان نے داریل، تانگیر، روندو اور گوپس یاسین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ADC) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
17 فروری کو نگر غلمت ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے نوجوان کی زندگی چلی گئی
19 فروری کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تحصیل آفس گلگت میں پبلک فیسلٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔
20 فروری کو سکردو اولڈنگ میں گاڑی بجلی پول سے ٹکرا گئی 3 افراد زخمی ہوگئے
20 فروری کو ضلع غذر کے علاقے بتھریت میں مسجد امامت کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ 2 افراد جان بحق ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں قاری شاکر اور صدیق جبکہ زخمیوں میں سلیم، حیات، بلجان اور خاتون نسیبہ شامل ہیں جنہیں گاہکوچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
22 فروری کو گلگت کشروٹ کے مقام ایک کار عارف نامی شخص کو روندتے ہوئے رستم سٹیل شاپ میں داخل ہو گئی ڈرائیور فرار زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا
23 فروری کو وفاقی وزیر امیر مقام متاثرین ڈیم سے مذاکرات کے بزریعہ ہیلی کاپٹر چلاس پہنچ گئے حکومت اور متاثرین ڈیم کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے احتجاج کا سلسلہ جاری
23 فروری کو چلاس میں 8 روز سے جاری حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انجینئر انور نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
24 فروری کو گاہکوچ دماس کے مقام پر بجلی لؤڈ شیڈنگ، پانی کی عدم دستیابی اور ناقص سبسڈی آٹے کے خلاف خواتین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا
24 فروری کو بگروٹ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کا تصادم 3 سوار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو محمد آباد ہسپتال دنیور منتقل کردیا گیا۔
24 فروری کو تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ 12 افراد میں سے چکوال سے تعلق ایک شخص کی نعش دریا سے برآمد کر لی گئی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے نوٹ ثابت حالت میں پائے گئے
25 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا
25 فروری کو چلاس میں گزشتہ 11 روز سے جاری متاثرین دیامر ڈیم دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حضرت اللہ نے پلان بی کے تحت احتجاج کرنے کا اعلان کردیا
26 فروری کو گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کے نتیجے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم 9 اور سکردو روڈ 3 مقامات پر بلاک ہو گیا
26 فروری کو سکردو کے ایک پرائیویٹ سکول کے روم ہیٹنگ کے لئے گیس چولہا استعمال سے 5 طلبہ آکسیجن کمی باعث بیہوش ہو گئے
26 فروری کو بلتستان کے معروف قوم پرست رہنما شبیر مایار کو چلاس دھرنا طرف مارچ سے روکنے گرفتار کرلیا
26 فروری کو گلگت صوبائی کابینہ کا 15 واں اجلاس منعقد ہوا
26 فروری کو چلاس گینی کے قریب آئل ٹینکر اور کار میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا
26 فروری کو گلگت بلتستان صوبائی حکومت نے کابینہ اجلاس کے دوران محکمہ صحت و ایجوکیشن عملے کے لئے مقامی تعطیلات ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے
27 فروری کو سب ڈویژن جگلوٹ پیدن چیک پوسٹ پر سبسڈی آٹے کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا بھوسہ سے بھری گاڑی تلاشی دوران 40 کلوگرام کے 15 تھیلے پکڑے گئے
27 فروری کو گلگت میونسپل حدود بسین پولیس تھانہ کے قریب پراڈو گاڑی نے 3 سگی بہنیں جو اسکول جارہی تھیں کو کچل ڈالا موقع پر تینوں سگی بہنیں ایمن، ماہین اور عالیہ جان بحق ہو گئیں جبکہ ایرج نامی طالبہ کو زخمی حالت ہسپتال منتقل کردیا گیا
27 فروری کو بسین میں 4 طالبات کچلنے والی پراڈو گاڑی پر مشتعل ہجوم نے آگ لگا دی اور گلگت غذر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا گیا
28 فروری کو عوام نے گھڑی باغ گلگت میں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے پیشِ کردہ مطالبات کے حق میں پروٹسٹ کیا
28 فروری کو دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کی طرف سے پیش کیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ متعلق صوبائی حکومت و ڈیم علماء کمیٹی مابین 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا
28 فروری کو سوشل میڈیا پر مختلف پروپیکینڈے کرنے کے جرم میں معروف قوم پرست رہنما ابرار حسین بگورو کو گرفتار کرلیا گیا اور کل جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا
28 فروری کی شام گلگت جاگیر بسین کے ایک گھر سے راولپنڈی کی سکونتی عضیمہ نامی خاتون کی نعش برآمد شوہر روزگار کے معاملے بیرون ملک مقیم تھے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا
👍
❤️
8