انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 18, 2025 at 06:50 AM
:::::::: *جنات کے چھ بادشاہ اور ان کے کام* ::::::::: `ایسا درخت جس پر عورتوں کے چہرے جیسے پھل لگتے ہیں` #عجائباتِ_عالم 3 *عبد المحسن اصفہانی* جن کا انتقال( آٹھویں صدی ھجری) میں ہوا انہوں نے ایک عجیب و غریب کتاب لکھی ہے جس کا نام *البلھان* ہے جو روحانیات و جنات کے بارے ہے اس میں انہوں نے جنات کے چھ مشہور بادشاہوں کے نام ان کی جگہ ان کے کام ذکر کیئے ہیں (1) *عبد اللہ المذھب* اس کا لقب المذھب اس لیئے ہے کہ یہ سونے کا بادشاہ ہے اسکی کنیت ابو سعید ہے `یہ تین سو ساٹھ قبیلوں کا بادشاہ ہے` اس کے کپڑے اس کا تاج اس کے گھوڑے کی لگام یہ سب اشیاء خالص سونے کی ہیں اور یہ عرب کے مشرقی حصے میں رہتا ہے *اور یہ مٹی کو سونا بنانے پر قادر ہے* (2) *شمھورش* یہ جنات کا قاضی ہے ان کے فیصلے کرتا ہے اور بہت بڑے قدم کا مالک اور بہت زیادہ عمر والا ہے `اس کا لباس سبز رنگ کا اور اس کی رہائش عرب کے مغرب میں ہے` (3) *الملک الملک الابیض* سفید بادشاہ یہ *شمھورش* کا نائب ہے اس کا لباس اور تاج سفید رنگ کے ہیں اور یہ بہت کم بولتا ہے (4) *میمون ابانوخ* قیمتی پتھروں کا لباس پہننے کا شوقین ہے اور جنگجو ہونے کی بناء پر مشہور ہے اس کا تاج سفید رنگ کا اور یہ عراق کے مشہور و قدیم شہر *بابِل* میں رہتا ہے (5) *الطارش* `یہ جن ان جنات کا بادشاہ ہے جو ہمارے ساتھ گھروں میں رہتے ہیں` اور یہ جن زمین میں دفن شدہ خزانوں کے بارے جانتے ہیں کہ خزانے کہاں ہیں؟ (6) *ابو محرز الاحمر* یہ جنات کے طاقتور ترین بادشاہوں میں سے ایک ہے اس کو جنگوں میں کبھی شکست نہیں ہوئی ہے *اور اس کا لباس اور تاج سرخ رنگ کے ہوتے ہیں* اور یہ جزائر کے قریب جبل اطلس میں رہتا ہے *کتاب البلھان* انتہائی نادر اور لاجواب کتاب ہے جس میں تصویروں کے ساتھ بات سمجھائی گئی ہے یہ کتاب برلن،پیرس،اور ترکی کے کتب خانوں میں مخطوطہ کی شکل میں رکھی ہے زیر نظر تصاویر اس کتاب سے کچھ ہیں! اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ `کسی جزیرے میں ایک درخت لگتا ہے اس پر پھل عورتوں کے چہروں جیسے ہوتے ہیں` اس کی تصویر بھی نیچے دی گئی ہے! اللہ رب العزت کی صنعت و کاریگری اس کی مخلوقات و عجائبات ہماری عقلوں سے باہر ہیں 👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ہے اور آپ اس کے جوابدہ ہیں! ✍️ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: :::::::: *جنات کے چھ بادشاہ اور ان کے کام*  :::::::::  `ایسا درخت جس پ...
❤️ 👍 😮 🙏 💫 😍 😢 92

Comments