
انوارِ عالم
February 20, 2025 at 04:30 PM
`علی کرار ہے فرار نہیں:`
#ذاتی_مطالعہ 176
کسی نے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے عرض کی *آپ جنگجو آدمی ہیں مگر خچر پر سوار ہیں ایک گھوڑا لے لیں*
کیونکہ گھوڑا تیز بھاگتا ہے اور خچر آہستہ چلتا ہے
حیدر کرار نے فرمایا
`إني لا أفر على من كر ولا أكر على من فر فالبغلة تكفيني`
*جو مجھ پر حملہ کرے میں بھاگتا نہیں اور جو بھاگے میں اس پر حملہ نہیں کرتا تو خچر مجھے کافی ہے*
یعنی بہر صورت میدان میں ڈٹ جانا ہے تو پھر گھوڑا کیوں ؟
*مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم جب کسی کو مارتے تو صرف ایک ضرب لگاتے دوسری ضرب کی نوبت ہی نہیں آتی تھی*
{غرر الخصائص للوطواط المتوفی 718 ہجری }
منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے
جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے
مرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوا
اٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے
علی کی ضرب میں قوت ہے علی کے نام میں دبدبہ ہے `اسی وجہ سے عثمانی دور سے آج تک جنگوں میں یا علی مدد کہ کر دشمن کے دِلوں میں رعب طاری کیا جاتا ہے`
#سیدمہتاب_عالم

❤️
👍
🫀
♥️
💚
🌹
⚔️
✨
❤🔥
👑
184