
سبق آموز تحریریں ♥️
February 24, 2025 at 02:09 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B
🌹زیارتِ رسول اللہ ﷺ بِحالتِ رویاء🌹
*خواب نمبر 41*
جب یزید حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا سر مبارک لے کر رونے لگا تو اس کی بیوی ہندہ نے کہا کہ اب رونا بیکار ہے۔ میں شام کو جب سوئی تو خواب میں دیکھا کہ آسمانوں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور ملائکہ کی جماعتیں نازل ہو رہی ہیں اور وہ سب حضرت امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک پر حاضر ہو کر کہہ رہی ہیں "السلام علیک یا ابا عبدالله" اتنے میں ایک ابر آسمان سے اترا اُس میں بہت سے آدمی ہیں جن میں ایک کا چہرہ چاند سے زیادہ روشن ہے وہ آگے بڑھے اور حضرت امام حسین (علیہ السلام) کے سر مبارک کے قریب پہنچ کر فرمایا۔ سلام تجھ پر اے میرے لختِ جگر ! افسوس کہ تجھے قتل کیا گیا اور ایک ایک گھونٹ پانی تجھ پر بند کیا گیا۔ تو یہ سمجھتا ہے کہ وہ لوگ تجھے نہیں پہچانتےتھے۔ میں تیرا نانا مصطفیٰ ﷺ ہوں۔ یہ تیرے باپ علی (رضی اللہ عنہ) ہیں۔ یہ تیرے بھائی حسن (رضی اللہ عنہ) اور یہ تیرے چچا جعفر طیار (رضی اللہ عنہ) ہیں۔ اس واقعہ کو دیکھتے ہی میں خواب سے چونک پڑی۔ یزید یہ خواب سن کر متفکر ہوکر سوچتارہا۔ بعدہ حضرت زین العابدین رضی اللہ عنہ کو نہایت تعظیم و تکریم سے بٹھا کر کہنے لگا"امام جو ہونا تھا ہو چکا، اب اگر آپ چاہیں تو بڑی خوشی سے یہاں رہیِں، میں آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوں اور اگر آپ تشریف لے جانا چاہتے ہیں تو بھیجنے کے لئے تیار ہوِں۔
📚 :- اوراق غم صفحہ نمبر 297۔
❤️
😢
👍
😭
🇵🇰
🌹
😂
🥺
🫀
63