سبق آموز تحریریں ♥️
سبق آموز تحریریں ♥️
February 25, 2025 at 02:14 PM
https://whatsapp.com/channel/0029VaDDUXj8KMqfJoZOlF1B *وہ کون سا درخت ہے جو مسلمان کے مشابہ ہے؟* صحیح بخاری شریف میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ ہم آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا: "مجھے بتاؤ، وہ کون سا درخت ہے جو مسلمان کے مشابہ ہے، جس کے پتے نہیں جھڑتے، نہ جاڑوں میں اور نہ گرمیوں میں، اور جو اپنا پھل ہر موسم میں لاتا رہتا ہے؟" عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے دل میں آیا کہ کہہ دوں کہ وہ درخت کھجور کا ہے، لیکن میں نے دیکھا کہ مجلس میں حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما موجود ہیں اور وہ خاموش ہیں، تو میں بھی چپ رہا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: *"وہ کھجور کا درخت ہے۔"* جب وہاں سے اٹھ کر چلے تو میں نے اپنے والد (حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے اس کا ذکر کیا، تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: "پیارے بیٹے! اگر تم یہ جواب دے دیتے تو مجھے یہ تمام چیزوں کے مل جانے سے بھی زیادہ محبوب ہوتا۔" (ابن کثیر: ۳/ ۶۶)
❤️ 👍 🫀 ♥️ 🌹 💓 💕 💚 😢 🙏 140

Comments