VOA Urdu

VOA Urdu

63.0K subscribers

Verified Channel
VOA Urdu
VOA Urdu
February 28, 2025 at 06:16 AM
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی وسیدہ یونیورسٹی کے ریسرچرز نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو معمر افراد کی دیکھ بھال کر سکتا ہے۔ روبوٹ معمر افراد اور انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو بستر سے اٹھانے بٹھانے کے ساتھ ان کے ڈائپرز بھی چینج کر سکتا ہے۔ 'ایئرک' نامی روبوٹ 150 کلو گرام وزنی ہے اور اس کا قد پانچ فٹ ہے۔ جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد دنیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اور یہاں نرسنگ اسٹاف کی شدید قلت ہے۔ ریسرچرز امید کرتے ہیں کہ ایئرک 2040 تک عملی طور پر استعمال کیا جا سکے گا جب کہ یہ 2050 تک ڈاکٹرز اور نرسنگ کیئر فیسیلیٹی میں خودمختار طور پر کام کرنے کے قابل ہو گا۔ https://www.facebook.com/reel/1158245099191501
❤️ 👍 😢 🇵🇰 😮 12

Comments