📚(القلم) Al_QALAM
📚(القلم) Al_QALAM
February 28, 2025 at 12:25 PM
کچھ دیر پہلے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کا ہدف سربراہ جے یو آئی (س) اور نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ خود کش حملے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س ) سربراہ مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوئے لیکن آئی جی خیبر پختونخوا نے مولانا حامد الحق کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اس طرح مولانا حامد الحق بھی اپنے والد مولانا سمیع الحق رحمه الله کے نقشے قدم پر چل پڑے۔ ایسے حملے ہمیشہ متشدد گروہوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ وارادت بھی ایک متشدد گروہ داع۔ش کا رہا ہے جو کہ خصوصیت کے ساتھ ایسے اداروں و شخصیات کو نشانہ بناتے ہیں جو موجودہ افغان حکمرانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ روز افزوں ایسے حملے ہونا پاکستان کی سکیورٹی بنیادوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے۔ سمیع الله
Image from 📚(القلم) Al_QALAM: کچھ دیر پہلے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھ...
😢 👍 😭 ❤️ 😮 🙏 🤲 37

Comments