
📚(القلم) Al_QALAM
March 1, 2025 at 07:24 AM
*ہر بار *رمضان میں مہنگائی* کمر توڑ دیتی ہے*
*سفید پوش طبقہ* سحر و افطار میں کھجور پانی اور سادے کھانے تک ہی محدود تھا*
*مگر اس بار حالات پہلے سے کہیں زیادہ مخدوش ہیں۔۔۔*
*گھر میں بیوی بچے حسرت بھری نگاہ سے میرے خالی ہاتھوں کو اپنے خشک ہونٹوں کو دیکھیں گے۔۔*
*سو روپے کی چیز ڈھائی سو روپے میں بیچی جائیں گی۔۔*
*میں انہیں رمضان کی فضیلتیں* *دینے کے بجائے عام دنوں میں میسر چیزیں بھی دینے سے قاصر ہوجاؤں گا۔۔*
*مگر اس بار بھی شہر میں مخیر حضرات اپنے خزانوں کا منہ کھول دیں گے*
*سڑکوں پر جگہ جگہ مفت سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا۔۔ خیراتی تنظیموں کی جانب سے شتر مرغ کی کڑاہی مفت کھلائے جائے گی*۔۔
*وہاں *اندرون علاقوں* سے *موسمی فقیر زکواۃ خیرات جمع کرنے والے ڈھونگی اور روزہ خور لوگ روز بیٹھ کر مفت خوری* کریں گے.......*
*کوئی سفید پوش روزے دار سڑکوں پر *پکوان کے انتظار* میں نہیں کھڑا ہوگا۔۔*
*اب میرے پاس دو ہی راستے ہیں ۔۔*
*یا میں* ۔
مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی اولاد کو بھی *فاقہ کشی* پر مجبور کروں*
*بھیک نہیں لوں جو اپنی محنت حق حلال سے اک وقت کی *سوکھی روٹی مہیا کردوں۔۔*
یا پھر میں بھی *مفت خورہ* بن جاؤں۔۔*
*ٹھاٹ سے دونوں تینوں وقت کسی بھی ادارے کے دسترخوان پر جا کے بیٹھ جاؤں۔۔*
*اپنی انا اور خودداری مار کر خود بھی مفت کھاؤں*
*اور اپنے بچوں کو بھی مفت میں عیش کی عادت ڈال دوں....*
*میرے شہر کے بھائی کیوں نہیں سوچتے*۔۔*
*میری ریڑھ کی ہڈی میری *غیرت کا سودا* کرنے کے بجائے *عقل سے کام* کیوں نہیں لیتے۔۔*
*کاش اس سال کوئی *مفت کے سحر و افطار کے دسترخوان* سجانے کے بجائے*
*بچت بازار سجا دے۔۔*
*جہاں *ہزار روپے کلو گوشت دو سو روپے میں فروخت ہو*۔۔*
*میں مفت سامان لے کر اپنی نظروں اور اولاد کے سامنے نیچا ہونے کے بجائے پیسے سے خرید کر سامان گھر لے جاؤں۔۔*
*مفت بانٹنے والے سستا بھی تو بیچ سکتے ہیں*۔۔
*کوئی سفید پوش آپ کے دسترخوان سے مفت نہیں کھانا چاہتا تو کیا کرے*؟
*خدارا۔۔اس بار سڑکوں پر افطار مفت بانٹنے کے بجائے بچت بازار سجالیں ہر علاقے ہر روڈ پر۔۔*
*میرے جیسے سفید پوش لوگ جو کسی ادارے کے دسترخوان سے مفت کی شتر مرغ کڑاہی کھانے کے بجائے پیسے دے کر اپنے بیوی بچوں کے لیئے گوشت سبزی پھل اناج سب لے جائیں۔۔*
*اس طرح ذخیرہ اندوز گران فروش سب کی کمر ٹوٹے گی۔۔*
*اور سفید پوش طبقہ عزت نفس کے ساتھ اپنے گھر والوں کو اپنے حق حلال کی کمائی سے روزہ افطار کروانے کے قابل ہوسکے گا۔۔۔*
*سفید پوش کا ایک دردمند پیغام۔۔۔۔*
https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l
❤️
👍
😢
✅
❤🩹
💔
💘
42