
📚(القلم) Al_QALAM
March 1, 2025 at 10:15 AM
ایک 24 سالہ لڑکا ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے زور سے چلایا،
"ابا جان، دیکھیں درخت پیچھے کی طرف جا رہے ہیں!"
ابا جان مسکرا دیے اور قریب بیٹھے ایک نوجوان جوڑے نے لڑکے کی اس بچگانہ حرکت پر افسوس بھری نظر ڈالی۔
اچانک لڑکا دوبارہ خوشی سے بولا،
"ابا جان، دیکھیں بادل ہمارے ساتھ دوڑ رہے ہیں!"
جوڑا اب مزید برداشت نہ کر سکا اور بوڑھے شخص سے کہنے لگا،
"آپ اپنے بیٹے کو کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں لے جاتے؟"
بوڑھے شخص نے مسکرا کر جواب دیا،
"میں لے گیا تھا، ہم ابھی اسپتال سے ہی واپس آ رہے ہیں۔ میرا بیٹا پیدائش سے اندھا تھا، آج اس کی آنکھوں نے پہلی بار دنیا دیکھی ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

❤️
😢
👍
🥹
❤🩹
😮
💘
🥺
70