
Learning with G Mart
February 19, 2025 at 08:08 AM
اکثر اوقات ہم لوگوں سے امید لگا لیتے ہیں کہ کام پڑے گا تو فلاں بندہ تو ہمارے ضرور ہی کام آئے گا ۔
بیمار ہوجائیں تو اپنے ڈاکٹر دوست کی طرف دیکھتے ہیں ۔
کوئی ٹیکنالوجی ریلیٹڈ مسئلہ ہو تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ ہمارا وہ آئی ٹی والا عزیز ہمارے کام آجائے گا ۔
بعض دفعہ ہم اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ ہم سب ساتھ ہیں نا زندگی میں جب کہیں کوئی مسئلہ ہوا ہم مل کے کوئی حل نکال لیں گے ۔
مجھے اگر کبھی اس مسئلے میں مشکل پیش آئی تو تم ہو نا اس فیلڈ کی ایکسپرٹ ۔
لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے
وقت پڑنے پہ اکثر سب ہاتھ پلہ چھڑوا لیتے ہیں اور جو کام نہیں آتے وہ سیکھنے پڑتے ہیں ۔غلطیاں کر کر کے ،بہت مشکل سے ،بار بار خراب کر کے ،بہت سا وقت لگا کے بالآخر ہم ٹوٹا پھوٹا کام انجام دے ہی لیتے ہیں ۔اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں نکھار آتا جاتا ہے
بغیر کسی کی مدد کے وقت زیادہ لگتا ہے ،باربار زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے ،بہت ہاتھ پاؤں مارنے پڑتے ہیں
درمیاں میں زچ ہو کر ہتھیار پھینکنے کا من بھی کرتا ہے ،دوسرے اگلے ٹاسک پہ پہنچ جاتے ہیں اور آپ وہیں زیرو پہ ہی پھنسے رہ جاتے ہو اور سوچتے ہو کاش مجھے بھی کوئی مدد میسر ہوتی
کاش میرے دوست احباب یا خاندان میں سے کوئی اس کام میں مدد کرنے والا ہوتا ،کوئی گائیڈ ہی کرنے والا ہوتا تو مجھے یہ سب غیر ضروری مشقت نہ اٹھانا پڑتی ۔جو وقت اور انرجی غلطیاں کرنے میں لگائی وہ بچ جاتی ۔
پھر مزید وقت گزرا ۔اب آپ کسی کی مدد کی تمنا کیے بغیر اس کام میں ایکسپرٹ ہوگئے ہیں اور پیچھے مڑ کے دیکھتے ہیں تو گائیڈ نہ کرنے والوں سے کوئی گلہ شکوہ نہیں محسوس ہوتا دل میں ۔بلکہ انکا شکریہ ادا کرنے کا دل کرتا ہے کہ اگر وہ مدد کردیتے تو آج بھی آپ اپاہجوں کی طرح کسی کی مدد گائیڈینس کے محتاج ہی رہتے اب آپ خود کو بہت مضبوط اور سیلف میڈ پاتے ہیں ۔
یہ بجا ہے کہ جنکو گائیڈینس میسر تھی وہ بہت آگے نکل گئے انکو راہ کے چھوٹے چھوٹے پتھروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔اگرچہ آپکا صابن سلو ہے لیکن آپ ایک مضبوط اور سیلف میڈ انسان بن کر ابھرے ہیں ۔
کیا یہی کافی نہیں ہے ۔؟
یہ احساس آپ کی روح میں توانائی بھر دیتا ہے کہ بقول شاعر
ہم کندن بھی ہوئے تو اپنی آگ جلا کر
اپنے چھوٹے چھوٹے کام جن کے لیے ہم بہن بھائیوں ،کزنز ،دوست احباب سے امید لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں ہمیں وہ خود سیکھنے چاہئیں تاکہ ہم کسی کے محتاج نہ رہیں ۔
ـــآشا
...کاپیڈ...
#ghufran
❤️
👍
💐
11