Learning with G Mart WhatsApp Channel

Learning with G Mart

2.9K subscribers

About Learning with G Mart

This channel is a platform to Read,Learn & Grow To Order Books please whatsapp us at 03054502091 or 03110005242 To get all books at discount please visit www.TheGMart.net

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/18/2025, 4:40:27 PM

کسی عقلمند سے پوچھا گیا: "آپ شعور کے اس درجے تک کیسے پہنچے؟ آپ نے کون سی کتابیں پڑھی ہیں؟" اس نے جواب دیا: "میں نے پچاس طعنے سہے، ستر جھگڑے برداشت کیے اور کئی بحرانوں کا سامنا کیا۔ اپنوں کی نظروں میں دغا دیکھی، تو احتیاط کرنا سیکھ لیا۔ جن سے محبت کی، ان کی آنکھوں میں ظلم دیکھا، تو خاموش رہنا سیکھ لیا۔ قریبی دوستوں سے دھوکہ کھایا، تو جدائی کو قبول کرنا سیکھ لیا۔ بہت سے اپنوں کو دفنایا اور یہ جانا کہ محبت کو زندہ رکھنا چاہیے۔ اگر دنیا کو سمجھنا ہے تو یہ واحد کتاب ہے جس کا کوئی اختتام نہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ زندگی کے سبق مفت نہیں ملتے۔" ...کاپیڈ.

❤️ 👍 😮 🙏 15
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/22/2025, 4:27:53 PM
Post image
❤️ 👍 ❣️ 9
Image
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/24/2025, 1:02:10 PM
Post image
❤️ 👌 9
Image
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/19/2025, 8:08:12 AM

اکثر اوقات ہم لوگوں سے امید لگا لیتے ہیں کہ کام پڑے گا تو فلاں بندہ تو ہمارے ضرور ہی کام آئے گا ۔ بیمار ہوجائیں تو اپنے ڈاکٹر دوست کی طرف دیکھتے ہیں ۔ کوئی ٹیکنالوجی ریلیٹڈ مسئلہ ہو تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ ہمارا وہ آئی ٹی والا عزیز ہمارے کام آجائے گا ۔ بعض دفعہ ہم اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ ہم سب ساتھ ہیں نا زندگی میں جب کہیں کوئی مسئلہ ہوا ہم مل کے کوئی حل نکال لیں گے ۔ مجھے اگر کبھی اس مسئلے میں مشکل پیش آئی تو تم ہو نا اس فیلڈ کی ایکسپرٹ ۔ لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے وقت پڑنے پہ اکثر سب ہاتھ پلہ چھڑوا لیتے ہیں اور جو کام نہیں آتے وہ سیکھنے پڑتے ہیں ۔غلطیاں کر کر کے ،بہت مشکل سے ،بار بار خراب کر کے ،بہت سا وقت لگا کے بالآخر ہم ٹوٹا پھوٹا کام انجام دے ہی لیتے ہیں ۔اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں نکھار آتا جاتا ہے بغیر کسی کی مدد کے وقت زیادہ لگتا ہے ،باربار زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے ،بہت ہاتھ پاؤں مارنے پڑتے ہیں درمیاں میں زچ ہو کر ہتھیار پھینکنے کا من بھی کرتا ہے ،دوسرے اگلے ٹاسک پہ پہنچ جاتے ہیں اور آپ وہیں زیرو پہ ہی پھنسے رہ جاتے ہو اور سوچتے ہو کاش مجھے بھی کوئی مدد میسر ہوتی کاش میرے دوست احباب یا خاندان میں سے کوئی اس کام میں مدد کرنے والا ہوتا ،کوئی گائیڈ ہی کرنے والا ہوتا تو مجھے یہ سب غیر ضروری مشقت نہ اٹھانا پڑتی ۔جو وقت اور انرجی غلطیاں کرنے میں لگائی وہ بچ جاتی ۔ پھر مزید وقت گزرا ۔اب آپ کسی کی مدد کی تمنا کیے بغیر اس کام میں ایکسپرٹ ہوگئے ہیں اور پیچھے مڑ کے دیکھتے ہیں تو گائیڈ نہ کرنے والوں سے کوئی گلہ شکوہ نہیں محسوس ہوتا دل میں ۔بلکہ انکا شکریہ ادا کرنے کا دل کرتا ہے کہ اگر وہ مدد کردیتے تو آج بھی آپ اپاہجوں کی طرح کسی کی مدد گائیڈینس کے محتاج ہی رہتے اب آپ خود کو بہت مضبوط اور سیلف میڈ پاتے ہیں ۔ یہ بجا ہے کہ جنکو گائیڈینس میسر تھی وہ بہت آگے نکل گئے انکو راہ کے چھوٹے چھوٹے پتھروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔اگرچہ آپکا صابن سلو ہے لیکن آپ ایک مضبوط اور سیلف میڈ انسان بن کر ابھرے ہیں ۔ کیا یہی کافی نہیں ہے ۔؟ یہ احساس آپ کی روح میں توانائی بھر دیتا ہے کہ بقول شاعر ہم کندن بھی ہوئے تو اپنی آگ جلا کر اپنے چھوٹے چھوٹے کام جن کے لیے ہم بہن بھائیوں ،کزنز ،دوست احباب سے امید لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں ہمیں وہ خود سیکھنے چاہئیں تاکہ ہم کسی کے محتاج نہ رہیں ۔ ـــآشا ...کاپیڈ... #Ghufran

❤️ 👍 💐 11
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/21/2025, 6:51:43 AM
Post image
❤️ 👍 😢 14
Image
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/20/2025, 3:51:30 AM
Post image
❤️ 👍 😮 13
Image
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/28/2025, 7:38:18 AM

اگرﻗﺎﺭﻭﻥ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ۔۔۔ ﺁﭘﮑﯽ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﮮ ﭨﯽ ﺍﯾﻢ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﺰﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻥ ﭼﺎﺑﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮩﺘﺮ ھے ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﺎﺟﺰ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﻗﺎﺭﻭﻥ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﺑﯿﺘﮯ ﮔﯽ..؟ ﺍﮔﺮ ﮐﺴﺮﯼٰ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ۔۔۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﯿﭩﮭﮏ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺻﻮﻓﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺗﺨﺖ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺁﺭﺍﻡ ﺩﮦ ھے ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﮮ ﮔﯽ..؟ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻗﯿﺼﺮ ﺭﻭﻡ ﮐﻮ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ۔۔۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺷﺘﺮ ﻣﺮﻍ ﮐﮯ ﭘﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﻨﮯ ﺟﻦ ﭘﻨﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﮨﻮﺍ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭘﻨﮑﮭﮯ ﺍﻭﺭﺍﮮ ﺳﯽ ﮐﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﯾﮟ ﺣﺼﮯ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ..؟ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﺎﺭ ﻟﯿﮑﺮ ﮨﻼﮐﻮ ﺧﺎﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻓﺮﺍﭨﮯ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺋﯿﮯ.. ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﻮﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﻏﺮﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﻤﻨﮉ ﮨﻮﮔﺎ..؟ ﮨﺮﻗﻞ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺧﺎﺹ ﻣﭩﯽ ﺳﮯ ﺑﻨﯽ ﺻﺮﺍﺣﯽ ﺳﮯ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﻟﯿﮑﺮ ﭘﯿﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍِﺱ ﺁﺳﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺣﺴﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ.. ﺗﻮ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻓﺮﺝ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺳﻮﭼﮯ ﮔﺎ..؟ ﺧﻠﯿﻔﮧ ﻣﻨﺼﻮﺭ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭨﮭﻨﮉﮮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ ﻏﺴﻞ ﮐﺎ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻮﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ.. ﮐﯿﺴﺎ ﻟﮕﮯ ﮔﺎ ﺍﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ کا ہیٹر یا گیزر ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﺗﻮ..؟ ﺟﻨﺎﺏ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺷﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮦ ﺭھے ﮨﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﭻ ﯾﮧ ھے ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮐﺎ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ.. ﻣﮕﺮ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﯿﮟ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﻧﺼﯿﺐ ﺳﮯ ﻧﺎﻻﮞ ﮨﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ.. ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﻮﮞ ھے ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺟﺘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﻌﺘﯿﮟ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺳﯿﻨﮧ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺗﻨﮓ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ھے..... ﺍﻟﺤﻤﺪ اﻟﻠّٰﮧ ﭘﮍﮬﯿﺌﮯ ، ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺠﯿﺌﮯ..

❤️ 👍 ❤‍🩹 13
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/27/2025, 9:12:14 AM

انسان کی پہچان اس کا کردار ہوتا ہے ورنہ ایک نام کے کئی لوگ ہوتے ہیں آپ کو دوسروں سے مختلف بنانے والی چیز آپ کی اخلاقیات آپ کا برتاؤ ہوتا ہے اسے بہتر بنائیں گے تو آپ کا نام یاد رکھا جائے گا غفران محمود #Ghufran

❤️ 👌 👍 12
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/26/2025, 10:44:33 AM

زندگی میں مشکلات پریشانیاں آتی رہتی ہیں ان پریشانیوں میں آپ کو اپنے خیر خواہوں اور اپنے دشمنوں کا پتہ چل جاتا ہے کون آپ کے ساتھ کھڑا اور کون صرف کھڑے ہونے کا سرامک کر رہا ہے برا وقت آپ کے اچھے دوستوں سے پردہ اٹھاتا ہے اس لیے پریشان نہ ہوں بلکہ شکر ادا کریں کہ آپ کو اپنے پرائے میں فرق وقت سے پتہ چل گیا ہے غفران محمود #Ghufran

❤️ 👍 12
Learning with G Mart
Learning with G Mart
2/25/2025, 9:39:12 AM

رزق صرف گھر بیلنس پیسہ گاڑی نہیں ہوتا رزق آپ کا نیک ہمسفر ہوتا ہے رزق آپ کی اچھی صحت ہوتی ہے رزق آپ کی فرماں بردار اولاد ہوتی ہے رزق ماں باپ کا سایہ ہوتا ہے رزق قدردان اور مشکل میں ساتھ کھڑے ہوئے دوست ہوتے ہیں سوچیے آپ کے پاس پیسہ ہے آسائشات ہیں لیکن آپ کا ہمسفر زندگی کو جہنم بنائے ہوئے ہے بچے آپ کی بات نہیں سنتے وہ آپ کو کچھ سمجھتے نہیں آپ کا پیسہ ہسپتالوں کے چکر میں ختم ہو رہا ہے آپ اپنی مرضی سے کچھ کھا نہیں سکتے مشکل میں ساتھ کھڑے ہونے والا کوئی دوست نہیں تو ایسے رزق کا کیا فائدہ ، مطمئن رہیے جو آپ کے پاس ہے اور اللہ سے دعا کیجیے کہ ایسا رزق دے جس میں برکت ہو غفران محمود

❤️ 👍 🤲 🌹 26
Link copied to clipboard!