
Learning with G Mart
February 25, 2025 at 09:39 AM
رزق صرف گھر بیلنس پیسہ گاڑی نہیں ہوتا
رزق آپ کا نیک ہمسفر ہوتا ہے
رزق آپ کی اچھی صحت ہوتی ہے
رزق آپ کی فرماں بردار اولاد ہوتی ہے
رزق ماں باپ کا سایہ ہوتا ہے
رزق قدردان اور مشکل میں ساتھ کھڑے ہوئے دوست ہوتے ہیں
سوچیے آپ کے پاس پیسہ ہے آسائشات ہیں لیکن آپ کا ہمسفر زندگی کو جہنم بنائے ہوئے ہے بچے آپ کی بات نہیں سنتے وہ آپ کو کچھ سمجھتے نہیں آپ کا پیسہ ہسپتالوں کے چکر میں ختم ہو رہا ہے آپ اپنی مرضی سے کچھ کھا نہیں سکتے مشکل میں ساتھ کھڑے ہونے والا کوئی دوست نہیں
تو ایسے رزق کا کیا فائدہ ، مطمئن رہیے جو آپ کے پاس ہے اور اللہ سے دعا کیجیے کہ ایسا رزق دے جس میں برکت ہو
غفران محمود
❤️
👍
🤲
🌹
26