
SHAYAN TRADE
March 1, 2025 at 02:47 AM
پنجاب سیڈ کونسل کے 60 ویں اجلاس میں مجموعی طور پر 29 نئی اقسام کی منظوری دی گئی، جن میں 11 گندم، 6 چاول، 1 مکئی، 6 کپاس، 1 آم، اور 4 ایگزوٹک آلو شامل ہیں۔
منظور شدہ فصلوں اور اقسام کی تفصیلات:
گندم کی اقسام
بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چکوال (Public): شیرار-23 (18C117)
•ایریڈ زون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بھکر (Public): چیمپئن (TWS-15159)
•ویٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، فیصل آباد (Public): فلک-24 (HYT-100-74), سویرا-24 (V-19347)
•ویٹ پروگرام، نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر، اسلام آباد (Public): وفاق-2023 (NR-533)
•زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ملتان (Public): چناب-پاستا-24 (WVD-1216)
•خیبرپختونخوا (Public) (پنجاب میں افزائش کی منظوری دی گئی): پیرسباق-2021, تسکین-2022, خیبر-2023, پیرسباق-2023, ترناب-راہبر
چاول کی اقسام
•نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جینومکس اینڈ ایڈوانسڈ بایوٹیکنالوجی (Public): GM-Ali-48 (NIGAB-GSR-48), GM-Ali-5 (NIGAB-GSR-305), KM-52 (NIGAB-GSR-252), GM-Ali-76 (NIGAB-GSR-176)
•رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالا شاہ کاکو (Public): سلطان سپر باسمتی, KSK-706 (Coarse)
مکئی کی قسم
•فیڈرز ریسرچ سب اسٹیشن، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد (Public): راچنا مکئی-2023 (Silage Specific Variety)
کپاس کی اقسام
•تارا کراپ سائنسز، لاہور (Private): تارا-224
•کاٹن ریسرچ اسٹیشن، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد (Public): FH-416
•سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان (Public): CIM-990
•نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بایوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (NIBGE)، فیصل آباد (Public): IR-NIBGE-19, IR-NIBGE-PF-1
•سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکیولر بایولوجی، لاہور (Public): CEMB-AAS3
آم کی قسم
•ہارٹیکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد (Public) (منظوری مشروط): ZA-Mango
غیر ملکی آلو کی اقسام
•ویسٹرن ایگریکلچرل پروڈکٹس (Pvt) لمیٹڈ (Private): کیمیل (Red Skin - Table Potato), سانتانا (White Skin - Processing), لیونیٹا KWS (White Skin - Processing), SHC 1010 (White Skin - Processing)
حکومتی عزم برائے زرعی ترقی
اجلاس میں ماہرین نے ان نئی اقسام کی زرعی پیداوار پر ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور کسانوں کی آسانی کے لیے ان بیجوں کی دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید اور معیاری بیج فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ زرعی شعبے میں ترقی ہو اور ملکی معیشت مستحکم ہو.
• کڑوروں درود وسلام حضرت سیدنا محمّد مصطفیٰ رحمۃ للعالمین خاتم الانبیاء ﷺ پر۔
❤️
🌎
2