
خطبات العلماء
February 27, 2025 at 05:38 AM
*رزق* کے بارے میں ایک *وظیفہ* ہے … میں نے اپنی زندگی میں کئی افراد کو اس وظیفے کے بعد مالدار ہوتے دیکھا … مال تو بہر حال اُن کی قسمت میں پہلے سے لکھا ہوا تھا … مگر اُن کی مالداری کا ظاہری سبب یہی وظیفہ بنا… فرض نماز کی پابندی کرنے والے حضرات وخواتین اگر اس کی پابندی کرتے ہیں تو … اُن کے رزق میں برکت کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں … *روزانہ ’’یا مغنی‘‘ بارہ سو بار اور یہ دعاء ستر بار اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک … واغننی بفضلک عمن سواک*
*اول آخر چند بار درود شریف* … میں سالہا سال سے … غالباً اپنی دینی تعلیم کے آخری سال سے یہ وظیفہ کسی کسی کو بتادیتا ہوں … جس نے بھی پابندی کی وہ مالدار ہوگیا … اور افسوس یہ کہ بہت سے لوگ مالدار ہو کر … دین میں کمزور ہوگئے، جہاد سے ہٹ گئے … عزیمت کے راستے سے کٹ گئے … ہاں بے شک مال کے فتنے کو بہت کم لوگ اپنے لئے نعمت بنا پاتے ہیں …
*#سعدی_کے_قلم_سے*
#mstd_official
❤️
👍
15