خطبات العلماء
خطبات العلماء
February 28, 2025 at 12:19 PM
*توبہ، اِستغفار نہ چھوڑیں* اگر شیطان اور نفس کا غلبہ ایسا ہو چکا کہ گناہ نہیں چھوٹتے … بار بار ہو جاتے ہیں تو بس ایک ہمت کریں کہ توبہ کرنا نہ چھوڑیں … اِستغفار سے نہ بھاگیں … شیطان توبہ اور اِستغفار کے وقت طرح طرح کے وسوسے ڈالے گا … منہ چڑائے گا … منافق منافق کے نعرے لگائے گا … مگر آپ لگے رہیں … معافی مانگتے رہیں، معافی مانگتے جائیں … کوئی گناہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت سے بڑا نہیں … اور یہ سوچنا جرم ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے معاف نہیں فرمائے گا … ہاں بس! گناہ کو گناہ سمجھیں، اس پر نادم ہوں اور اسے برا سمجھیں …’’اہل ھویٰ‘‘ اس لئے مارے جاتے ہیں کہ وہ اپنے گناہ کو نیکی سمجھ بیٹھتے ہیں اور توبہ نہیں کرتے … *#سعدی_کے_قلم_سے*
❤️ 👍 😢 😭 🤍 19

Comments