Jamaat-e-Islami Hind Updates
Jamaat-e-Islami Hind Updates
February 26, 2025 at 01:08 PM
مولانا زید ایوبی صاحب کی رحلت پر امیر جماعت اسلامی ہند ، سید سعادت اللہ حسینی صاحب کا تعزیتی پیغام مولانا زید ایوبی صاحب کے انتقال کی اطلاع سے بہت افسوس ہوا۔ مولانا مرحوم مہاراشٹر میں تحریک اسلامی کی کئی نسلوں کے مربی تھے ۔ اپنی سنجیدگی و متانت، پر اثر درس و تذکیر اور تعلیم و تربیت کے اپنے مخصوص طریقوں سے انہوں نے ریاست مہاراشٹر میں بزرگوں اور نوجوانوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی اور بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ طویل عرصے تک وہ جماعت کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ اس سے قبل جامعتہ الہدی مالیگاوں میں کئی برس تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ ان کے دروس اور تذکیری پروگرام بہت مقبول تھے۔ سادگی، استقلال، تحریکی جذبہ اور تزکیہ و تربیت کے تئیں فکر مندی اور جہد مسلسل ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات تھیں۔۔اللہ سے دعا ہے کہ مو لانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور اعزہ و اقربا کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین سید سعادت اللہ حسینی امیر ، جماعت اسلامی ہند
Image from Jamaat-e-Islami Hind Updates: مولانا زید ایوبی صاحب کی رحلت پر امیر جماعت اسلامی ہند ، سید سعادت الل...
😢 ❤️ 🤲 😂 50

Comments