
• سَنَرْحَلُ وَيَبْقَى الأثر •
February 26, 2025 at 03:24 PM
نستعلیق و نفیس طبیعت، نرم و شفیق مزاج
پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدیؒ
علم و عمل کا درخشندہ ستارہ
دنیا فانی ہے، مگر کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے علم، اخلاق، اور خدمت کی بدولت دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی رحمہ اللہ بھی انہی نایاب شخصیات میں شامل تھے، جنہوں نے علم کے میدان میں ایک روشن مثال قائم کی۔
چند دن قبل شیخ محترم کراچی تشریف لائے تقریبا ایک دن شیخ کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ایسا محسوس ہوا جیسے برسوں کا تعلق ہو، جیسے کوئی شفیق بزرگ ہو جو اپنے علم و عمل سے دلوں کو مسخر کر لیتا ہے۔ شیخ محترم کی گفتگو میں ایسی مٹھاس اور محبت تھی کہ لمحوں میں اجنبیت ختم ہو گئی۔ وہ ایک صاحبِ دل، صاحبِ علم، اور حقیقی معنوں میں ایک معلم تھے۔
ان کی علمی خدمات کا دائرہ وسیع تھا۔ کئی کتابوں کے مصنف، درجنوں شاگردوں کے مربی، اور سینکڑوں دلوں میں علم و تقویٰ کی روشنی بکھیرنے والے اس عظیم عالم کی جدائی بلا شبہ ایک بڑا علمی خسارہ ہے۔ ان کی تحریریں ہمیشہ علم کے متلاشیوں کے لیے چراغ راہ بنیں گی اور ان کے اخلاص و للہیت کی خوشبو ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
آج وہ ہم میں نہیں رہے، مگر ان کی یادیں، ان کی باتیں، ان کے سکھائے ہوئے اسباق ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین
از قلم/ مولنا عبدالعظیم حسن زئی حفظہ اللہ
❤️
🤲
😢
♥️
✨
🌼
👍
26