Novels Ki Duniya📚🌐🖤
Novels Ki Duniya📚🌐🖤
March 1, 2025 at 09:31 AM
#بے_قابو_عشق #حورین_فاطمہ قسط نمبر:07 #موسٹ_رومانٹک_فنی_روڈ_ہیرو_باس_امپلائی_سسٹر_براڈر_لو_بیسڈ_ناول 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 نہیں بچہ آپ کی وجہ سے کچھ بھی نہیں ہوا ۔۔۔۔ آپ کی فرینڈ کو جو چوٹ آئی ہے وہ اس کے نصیب میں لکھی تھی ۔۔۔۔ اور وہ اسے مل کے ہی رہنی تھی اس لیے آپ خود کو بلیم کرنے کی بجائے اس کے لیے دعا کریں ۔۔۔۔ باقی اس کا ٹریٹمنٹ چل رہا ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا یزدان نے پیار سے ہدا کو اپنے ساتھ لگائے سمجھایا جو مارے خوف کے کانپ رہی تھی ۔۔۔۔ جاؤ اسفند ان دونوں کو گھر ڈراپ کر دو،،، یزدان نے اسفند کو ان دونوں کو گھر پر چھوڑ کے آنے کو کہا ۔۔۔۔ وہ جانتا تھا اگر وہ دونوں یہیں رہے تو پریشان ہی رہیں گے ۔۔۔ نہیں بھائی جب تک اریبہ بلکل ٹھیک نہیں ہوجاتی ہم کہیں پر بھی نہیں جائیں گے ان دونوں نے گھر جانے کے لیے صاف منع کر دیا ۔۔۔۔ ہمممم،، یزدان بس اتنا ہی بولا تھا ۔۔۔ اس وقت اس کے دماغ میں کئی طرح کی سوچیں سوار تھیں ۔۔۔۔ اریبہ کی ماما کو جب پتا چلے گا وہ پتا نہیں کیسے ری ایکٹ کریں گی ۔۔۔۔ ابھی تک وہ انہیں لے کر ٹینشن فری تھے کیونکہ وہ اپنے کسی دور کے رشتے دار کے ہاں شادی پر گئی ہوئی تھیں اور انہیں واپس آتے آتے ہفتہ تو لگ ہی جانا تھا ۔۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اریبہ کو ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوئے دو دن مکمل ہو چکے تھے ۔۔۔۔ یہ دو دن یزدان ،ہدا، اور معاویہ نے کیسے گزارے وہ ہی جانتے تھے۔۔۔۔ ان دو دنوں میں سب سے زیادہ جس انسان کی زندگی سولی پر لٹکی ہوئی تھی وہ یزدان تھا۔۔۔۔ ان دو دنوں میں وہ لڑکی یزدان کے لیے بہت ہی اہم ہوچکی تھی۔۔۔۔ جب سے اریبہ ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھی وہ کھانا پینا اپنا آفس سب کچھ چھوڑے وہیں ہاسپٹل میں اس کے پاس ہی تھا ۔۔۔۔۔ دو دن کے درد ناک انتظار کے بعد آخر وہ وقت بھی آگیا جب اریبہ کا آپریشن ہونا تھا۔۔۔۔ چائینہ سے اس کے لیے نئی سکن اور سکن سپشلسٹ آچکے تھے۔۔۔۔ سرجری کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہوچکی تھیں ۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں پلیز آپ اریبہ کو ٹھیک کر دیں معاویہ نے نم آنکھیں لیے ڈاکٹر کے سامنے ہاتھ جوڑے ۔۔۔ آپ لوگ پلیز حوصلہ نہ ہاریں انہیں کچھ نہیں ہوگا اور اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ بلکل ٹھیک ہو جائے تو اس کے لیے آپ لوگوں کو میری مدد کرنی پڑے گی ۔۔۔۔ ڈاکٹر نے وہاں موجود ان چاروں کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ جی ڈاکٹر صاحب ہم آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں آپ جو کہیں گے ہم کریں ۔۔۔۔ آپ پیسوں کی بھی بلکل ٹینشن نہ لیں لیکن پلیز اسے ٹھیک کر دیں ان سب میں سب سے پہلے بولنے والا یزدان تھا ۔۔۔۔ باقی سب نے بھی ہاں میں سر ہلایا تھا ۔۔۔ مسٹر یزدان آپ کے پاس پیشنٹ کی کوئی پک موجود ہے کیا؟؟؟ ہمیں سرجری کے دوران ان کی پک بھی چاہیے ہوگی ۔۔۔۔ ڈاکٹر نے ہاں میں سر کو جنبش دیتے یزدان سے پوچھا ۔۔۔۔ ڈاکٹر کی بات سن کے یزدان نے نظریں گھمائے ہدا کی طرف دیکھا جو جلدی سے اپنا موبائل لے کے ڈاکٹر کی طرف بڑھی ۔۔۔۔ یہ لیں ڈاکٹر صاحب یہ رہی اریبہ کی پکس ،، ہدا نے گیلری اوپن کر کے ڈاکٹر کے سامنے کی جس میں اریبہ کی بہت ساری پکس موجود تھیں ۔۔۔۔ ہدا سے موبائل لینے کے بعد ڈاکٹر جلدی سے واپس آپریشن تھیٹر کے اندر چلا گیا ۔۔۔۔ بھائی اریبہ ٹھیک تو ہو جائے گی نہ ؟؟ ہدا نے اپنے بھائی سے پوچھا ۔۔۔۔ ہاں بچہ دیکھنا آپ کی دوست پہلے کی طرح بلکل ٹھیک ہو جائیں گی یزدان نے یہ الفاظ بہت مشکل سے ادا کیے تھے ۔۔۔۔ صبح سے شام ہونے کو آئی تھی لیکن ابھی تک ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر نہیں نکلے تھے ۔۔۔۔ معاویہ ہدا بینچ پر بیٹھے ڈاکٹر کے باہر آنے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ یزدان اور اسفند آپریشن تھیٹر کے دروازے کے پاس ہی کھڑے تھے ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کا دروازا کھولا تو یزدان جلدی سے ڈاکٹر کے سامنے آیا ۔۔۔۔ جبکہ وہ دونوں بھی اٹھ کر کھڑے ہوچکے تھے ۔۔۔۔ ڈاکٹر وہ ٹھیک تو ہے نہ؟؟ یزدان کو اپنی آواز کھائی سے آتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔۔ یس شی از فائن!!! لیکن ابھی وہ دو ہفتے تک ہاسپٹل میں انڈر آبزرویشن رہیں گی ۔۔۔۔ ایک بات اور مسٹر یزدان میں نے آپ کو پہلے ہی بتایا تھا ان کی گردن پر نشان رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔ اس کی سرجری نہیں ہوسکی کیونکہ اس میں ان کی ڈیتھ کے چانسز 99.99 پرسینٹ تھے اور بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ۔۔۔۔ ڈاکٹر کیا ہم ان سے مل سکتے ہیں ؟؟ ہدا نے جلدی سے ڈاکٹر سے پوچھا ۔۔۔۔ جی آپ ان سے مل سکتی ہیں ہم نے انہیں دوسرے کمرے میں شفٹ کر دیا ہے ۔۔۔۔ لیکن ابھی وہ ہوش میں نہیں ہیں اور نیند کی میڈیسنز کی وجہ سے وہ اگلے ایک دو ہفتے تک بیہوش ہی رہیں گی ۔۔۔۔ یہ سب ہم نے انہیں تکلیف سے بچانے کے لیے کیا ہے ،، یزدان کے گھور کر دیکھنے پر ڈاکٹر نے جلدی سے صفائی پیش کی ۔۔۔۔ ڈاکٹر کی بات سن کر معاویہ ہدا جلدی سے اریبہ کی طرف بھاگ گئے ۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر بھی اسے کچھ ہدایات دیتا وہاں سے چلا گیا ۔۔۔ اس دوران یزدان نے کوئی پچاس بار بند دروازے کی طرف دیکھا تھا۔۔۔۔ اسفند نے بھی بار بار اس کا دروازے کی طرف دیکھنا نوٹ کیا تھا ۔۔۔ یزدان نیچے نظریں جھکائے کھڑا تھا جب اسفند نے غور سے اس کے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ جہاں ہمدردی کے کوئی آثار نہیں تھے ۔۔۔۔ تھی تو صرف اور صرف اریبہ کی فکر ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 دونوں روم میں داخل ہونے کے بعد اریبہ کی لیفٹ رائٹ سائیڈ پر بیٹھ کر اس کا ہاتھ تھام چکے تھے ۔۔۔۔ کیا یار ایسا بھی کوئی کرتا ہے کیا ؟؟؟ دونوں دفع میرے حصے کے زخم تم نے کھا لیے،،، ایسا تو کوئی سگا بھی نہیں کرتا کسی کے لیے جو تم نے میرے لیے کیا ہے ۔۔۔۔ کیسے میں تمھارا یہ احسان جھکاؤں گی ،،،،وہ اس کا ہاتھ سہلاتے ہوئے نم آنکھوں سے بولی ۔۔۔۔ پلیز جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ ،،، ہم تمھیں ایسے نہیں دیکھ سکتے ،،، معاویہ کی بھی نمی بھری آواز کمرے میں گونجی ۔۔۔۔ ناجانے تم کس قدر تکلیف میں ہو پلیز مجھے معاف کر دو وہ بیہوشی کی حالت میں بھی اس کے چہرے پر درد کے تاثرات دیکھتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ اور فوراً سے وہاں سے اٹھ کر باہر کو بھاگ گئی ۔۔۔۔ وہ اپنی جان سے عزیز دوست کو اس حال میں نہیں دیکھ سکتی تھی انہوں نے اب تک جتنا بھی ٹائم ساتھ سپینڈ کیا تھا ہنستے مسکراتے ہوئے ہی کیا تھا۔۔۔۔۔ اسفند جو کہ یزدان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا ہدا کو روتے ہوئے کمرے سے باہر بھاگتا دیکھ پریشان ہوا تھا ۔۔۔۔ اس کے پیچھے پیچھے ہی معاویہ بھی باہر آیا تھا دونوں نے آنکھوں کے اشارے سے ہدا کے رونے کی وجہ پوچھی تو اس آنکھوں ہی آنکھوں میں انہیں ریلیکس رہنے کا اشارہ کیا ۔۔۔۔۔ اور خود بھی ہدا کو ڈھونڈنے باہر چلا گیا۔۔۔۔ میں ذرا ان دونوں کے پیچھے جاتا ہوں جو بھی ہدا کا دشمن ہے وہ ابھی بھی کھلے عام گھوم رہا ہے ۔۔۔ تم ذرا اریبہ کے پاس جاؤ اسے کسی چیز کی ضرورت نہ ہو اسفند اسے تلقین کرتا خود بھی ان دونوں کے پیچھے چلا گیا ۔۔۔۔ وہ بھی ہاں میں سر ہلاتا اریبہ کے روم میں داخل ہوگیا ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 کیا ہو یار تم ؟؟؟ میں نے تمھیں کیا سمجھا تھا اور تم کیا نکلی ۔۔۔۔ خیر میں نے تمھیں جو بھی سمجھا تھا بلکل ٹھیک ہی سمجھا تھا۔۔۔۔ تم سچ میں چور ہو!!!! تم کار کے علاوہ اور چیزیں چوری کرنے کا ہنر بھی جانتی ہو ۔۔۔۔۔ تم دل چور بھی ہو ؟؟؟ پتا ہے کیوں ؟؟؟ تمھیں کیسے پتا ہوگا تم تو مزے سے سو رہی ہو ۔۔۔ میں خود ہی بتا دیتا ہوں ۔۔۔۔ وہ اس کے پاس چیئر پر بیٹھے خود ہی اس سے سوال کر رہا تھا اور خود ہی ان سوالوں کے جواب دے رہا تھا۔۔۔۔ مس اریبہ اس دفع آپ نے کچھ اور نہیں بلکہ یزدان خانزادہ کا دل چرایا ہے ۔۔۔۔۔ کار چوری کرنے کی تو تمھیں معافی مل گئی تھی لیکن یزدان خانزادہ کا دل چوری کر کے تم نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی تمہیں ضرور سزا ملے گی ۔۔۔۔ بس ایک دفع تم ٹھیک ہو جاؤ ،،،وہ مسلسل اس کے چہرے پر نظریں ٹکائے بولا ۔۔۔۔ میں نے تمھیں بہت بری سمجھا تھا لیکن تم تو سب سے زیادہ اچھی ہو ۔۔۔۔ میرے بعد میری طرح اگر کسی نے میری بہن کی حفاظت کی ہے تو وہ تم ہو ۔۔۔ تم نے ایک ماں کی طرح میری بہن کی حفاظت کی ہے ۔۔۔۔ مجھے فخر ہے اپنے دونوں ٹوٹنز پر جنہوں نے اپنی دوستی کے لیے تمھیں چنا اب کی بار یزدان کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی ۔۔۔۔ چلو بہت ہوگئیں باتیں اب تم ریسٹ کرو اور جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔۔۔۔ میری بہن اپنی دوست کو اس حالت میں دیکھ کر رو رہی ہے اور تم تو جانتی ہو نہ کہ میں اپنی بہن کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔۔۔ اب کی بار یزدان کے چہرے پر بلکل بھی نرم تاثرات نہیں تھے ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 جاؤ معاویہ ہدا کے لیے پانی لے کر آؤ،،!!! اسفند نے ہدا کے پاس بینچ پر بیٹھتے معاویہ کو مخاطب کیا۔۔۔۔۔ اسفند کی بات سنتا وہ وہاں سے فوراً پانی لینے چلا گیا۔۔۔۔ اس کے جانے کے بعد اسفند نے غور سے اس کے چہرے کی طرف دیکھا جو مسلسل رونے کی وجہ سے سرخ ہوا پڑا تھا ۔۔۔۔ آپ کے رونے سے وہ ٹھیک ہو جائے گی کیا ؟؟؟ جب اسفند سے اس کا رونا دیکھا نہ گیا تو پوچھ بیٹھا۔۔۔۔۔ نہیں!!! نفی میں جواب دیا گیا۔۔۔۔ تو پھر کیوں رو رہی ہیں ؟؟؟ اگلا سوال پوچھا گیا ۔۔۔۔ میری وجہ سے اریبہ پین میں ہیں نہ اس لیے معصومیت سے جواب دیا گیا ۔۔۔۔۔۔ اس کے معصومیت سے جواب دینے پر اسفند کو اس پر ٹوٹ کر پیار آیا ۔۔۔۔ بلکل بھی ایسا نہیں ہے ۔۔۔۔ دیکھو ہدا میری بات سنو اریبہ نے یہ سب تمھیں رونے اور تکلیف سے بچانے کے لیے کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور اب تم رو کر اسے زیادہ تکلیف دے رہی ہو۔۔۔۔ اسے جب پتا چلے گا اس کی دوست رو رہی ہے تو اسے کتنی تکلیف ہوگی ۔۔۔۔اس لیے شاباش چپ ہو جاؤ۔۔۔۔۔ ویسے بھی وہ چوٹ اریبہ کے مقدر میں ہی لکھی تھی اگر تمھارے مقدر میں لکھی ہوتی تو تمھیں ملتی ۔۔۔۔ مقدر کا لکھا ہم ٹال نہیں سکتے ۔۔۔۔ اور اللّٰہ آزمائش بھی تو ان لوگوں کی ہی لیتا ہے جن پر انہیں بھروسہ ہوتا ہے کہ وہ اس آزمائش پر پورا اتریں گے اور اریبہ پر اللہ کو بھروسہ تھا ۔۔۔۔ وہ پیار سے اسے سمجھا رہا تھا اور اس کے سمجھانے پر وہ کافی حد تک رونا کم کر چکی تھی۔۔۔۔ پانی معاویہ نے پانی کی بوتل ہدا کے سامنے کی ۔۔۔۔ شاباش اچھے بچوں کی طرح معاویہ سے پانی کی بوتل پکڑو اور پانی پیو ،،، اسفند کے کہنے پر وہ پانی کی بوتل تھام کر پانی پینے لگی ۔۔۔۔ چلو اب اپنا چہرہ صاف کرو اندر چلتے ہیں ،،، اسفند کے کہنے پر وہ اس کی شرٹ سے اپنا چہرہ اور ناک صاف کر گئی ۔۔۔۔ معاویہ کے چہرے پر اتنی پریشانی میں بھی مسکراہٹ پھیل گئی جبکہ وہ حیرت سے اپنی شرٹ کی طرف دیکھنے لگا۔۔۔۔ جس سے ناک صاف کر کے ہدا اسے گندہ کر چکی تھی ۔۔۔۔۔ آپ نے ہی تو کہا تھا چہرہ صاف کر لیں میرے پاس ٹشو اور رومال نہیں تھا اس لیے آپ کی شرٹ سے صاف کر لیا ۔۔۔۔۔ آپ گھر جا کر دھو لیجئے گا وہ اسے خود کو حیران نظروں سے تکتا پا کر بولی۔۔۔۔ معاویہ نے شکر کا سانس لیا وہ اس وقت بیٹھا ہوا نہیں تھا کھڑا تھا اگر وہ بیٹھا ہوتا تو شاید اسفند کی شرٹ جیسی حالت اس کی شرٹ کی ہوتی ۔۔۔۔ وہ اکثر رونے کے بعد ایسا ہی کرتی تھی یزدان کی شرٹ کے ساتھ اپنا چہرہ اور ناک صاف کرتی تھی ۔۔۔۔ یزدان بھی اسے کچھ نہیں کہتا تھا اب اس کے پاس اسفند بیٹھا تھا تو اس نے اس کے ساتھ بھی وہی کیا ۔۔۔۔ ٹشو رومال نہیں تھا تو مجھ سے مانگ لیتی میرے پاس تو تھا وہ دانت پیستے بولا۔۔۔۔ میں پریشان تھی نہ اس لیے ٹینشن میں یاد نہیں رہا پھر سے معصومیت سے جواب دیا گیا۔۔۔۔ کوئی بات نہیں اسفند بھائی وہ پریشان تھی نہ اس لیے یاد نہیں رہا،،، معاویہ مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔ اسفند کا دل کیا اس کا گلہ ہی دبا دے۔۔۔۔ بہن نے اس کی شرٹ خراب کر دی تو بھائی مزاق اڑانے پر تلا ہوا۔۔۔۔۔ چلو کوئی بات نہیں آؤ اندر چلتے ہیں ،،،وہ اپنی پاکٹ سے ٹشو نکال کر شرٹ صاف کرتا ان دونوں سے مخاطب ہوا۔۔۔۔ اور ان دونوں کو لے کر اندر کی طرف بڑھ گیا ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 چھوٹے چھوٹے شہروں میں ایپیسوڈ لیٹ ہوتی رہتی ہے 😂😂😂😂 اچھا نہ سوری پیارے لوگو پہلے عید پھر ماموں کی شادی میں مصروف تھی اس لیے قسط پوسٹ نہیں کر پائی 😔 خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔۔۔
❤️ 💞 😂 15

Comments