Novels Ki Duniya📚🌐🖤
Novels Ki Duniya📚🌐🖤
March 1, 2025 at 09:31 AM
#بے_قابو_عشق #حورین_فاطمہ قسط نمبر:09 #موسٹ_رومانٹک_فنی_روڈ_ہیرو_باس_امپلائی_سسٹر_برادر_لو_بیسڈ_ناول 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 وہ لوگ اپنی پیکنگ مکمل کر چکے تھے اب اریبہ ہدا اور معاویہ سے مل رہی تھی ۔۔۔۔ علشبہ بیگم اسے پکڑے سہارا دیے ہوئے تھی ۔۔۔۔ یزدان بے صبری سے انتظار کر رہا تھا کہ وہ اسے دیکھے لیکن وہ تو مکمل طور پر اسے نظر انداز کیے ہوئے تھی ۔۔۔۔ ہم بھی ساتھ ہی جائیں گے اریبہ کو چھوڑنے جب اریبہ گھر سے باہر آئی تو وہ دونوں بھی سیٹ سنبھالتے ہوئے بولے۔۔۔۔ ڈرائیونگ کے دوران بھی یزدان کی نظریں مسلسل اریبہ پر ہی تھیں لیکن وہ اسے اگنور کیے ہدا کے ساتھ باتوں میں مصروف رہی ۔۔۔۔ وہ بھی سر جھٹک کر ڈرائیونگ پر فوکس کرنے لگا ۔۔۔۔ آگئیں دونوں ماں بیٹی اتنے دنوں بعد عیاشیاں کر کے ۔۔۔۔ جہاں سے عیاشیاں کر کے آ رہی ہو وہیں رہ لیتی جیسے ہی ان دونوں نے گاڑی سے باہر قدم رکھے محلے میں موجود کچھ مردوں اور عورتوں کی آواز گونجی ۔۔۔۔۔ یزدان جو گاڑی سٹارٹ کرنے والا تھا ان کے الفاظ سن کر غصے سے گاڑی سے باہر نکلا۔۔۔۔ واٹ دا ہیل آر یو پیپلز!!! جانتے ہی کیا ہو تم ان ماں بیٹی کے بارے میں ۔۔۔۔ تم لوگ اندھے ہو یا جان بوجھ کر اندھے بن رہے ہو جو تمھیں اس لڑکی کی حالت نظر نہیں آ رہی ۔۔۔۔ دو ہفتے وہ ہاسپٹل ایڈمٹ رہی ہے اور آپ لوگ پتا نہیں کیا بکواس کر رہے ہیں ۔۔۔۔ ایسا بھی کیا ہوا تھا جو یہ دو ہفتے تک ہاسپٹل میں ایڈمٹ رہی وہاں موجود ایک شخص تنفر سے بولا ۔۔۔۔ ایسڈ گرا تھا اس کے اوپر اس کا چہرہ مکمل طور پر جل چکا تھا ۔۔۔۔ یزدان انہیں صفائی تو دینا نہیں چاہتا تھا لیکن اریبہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر صفائی دینے لگا ۔۔۔ بندہ ایسے کام،،،،،،، اب اگر کسی کے منہ سے ایک بھی لفظ نکلا تو مجھ سے برا کوئی بھی نہیں ہوگا۔۔۔۔ میں گدی سے اس کی زبان کھینچ ڈالوں گا اور ٹانگیں توڑ کر کہیں پھینک آؤں گا اس سے پہلے وہ وہ انسان پھر سے اپنی زبان کھولتا یزدان غصے سے دہاڑا تھا ۔۔۔۔ چلو بھائیو ہمیں کیا لینا دینا ان ماں بیٹی سے جو بھی کرتی ہیں کرتی رہیں ،،،وہ انسان باقی سب کو لے کر وہاں سے چلا گیا ۔۔۔۔ اریبہ بھی تیز تیز قدم لیتی گھر کے اندر چلی گئی ۔۔۔۔ وہ تینوں بھی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 بیٹا تم لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دو ۔۔۔۔لوگوں کا تو کام ہی یہی ہوتا ہے ۔۔۔ تم بس اپنی صحت کا خیال رکھو میں تمھارے لیے جوس لے کر آتی ہوں تب تک ریسٹ کرو ۔۔۔۔ علشبہ بیگم بیٹی کو سمجھاتی کچن میں اس کے لیے فریش جوس بنانے چلی گئیں ۔۔۔۔ وہ وہیں بیڈ پر لیٹ کے آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے آنے والے مستقبل کے بارے میں سوچنے لگی ۔۔۔۔ اچانک سے آنکھوں کے سامنے یزدان کا چہرہ لہرایا تو دوبارا سے اٹھ کر بیٹھ گئی ۔۔۔۔ اور اس کی آج کی جانے والی باتوں کے بارے میں سوچنے لگی۔۔۔ اسے یزدان کا ان دونوں ماں بیٹی کے لیے سٹینڈ لینا اچھا لگا تھا ۔۔۔ اگر وہ ان کے ساتھ نہ ہوتا تو شاید وہ مشکل سے ہی ان لوگوں کو ہینڈل کر پاتیں ۔۔۔۔ بیٹا پھر تم نے کیا سوچا یزدان سے رشتے کے بارے میں ۔۔۔۔ مجھے تو یزدان ایک اچھا انسان لگتا ہے اس میں کوئی بھی برائی نہیں ہے ۔۔۔۔ جب تم بیہوش تھی تو اس نے ایک بیٹے کی طرح میرا خیال رکھا تھا ۔۔۔۔ تمھارا خیال رکھنے میں بھی اس نے کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی ۔۔۔۔ لیکن آگے جو بھی فیصلہ ہوگا تمھارا ہی ہوگا ۔۔۔۔۔ میرے لیے تمھاری خوشی سب سے آگے ہے علشبہ بیگم اسے جوس کا گلاس تھماتے وہیں بیڈ پر اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے بولیں ۔۔۔۔ ماما مجھے فلحال اس بارے میں کوئی بھی بات نہیں کرنی ۔۔۔ میں اس وقت ریسٹ کرنا چاہتی ہوں وہ واپس سے جوس کا خالی گلاس انہیں تھماتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ تو علشبہ بیگم بھی چپ چاپ اس کے کمرے سے اٹھ کر باہر نکل گئی ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 آج کا دن اس کے لیے بھی کافی تھکا دینے والا تھا وہ تھکا ہارا گھر میں داخل ہوا تھا ۔۔۔۔ اب اس کا ارادہ فریش ہونے کا تھا وہ کمرے میں داخل ہوتے ہی کبرڈ سے دوسرا ڈریس لے کر باتھ روم میں بند ہو گیا ۔۔۔۔ ارداہ شاور لینے کا تھا وہ جیسے ہی شرٹ اتارنے لگا اس کے ذہن میں کچھ دن پہلے کی گئی ہدا کی حرکت آئی ۔۔۔۔ ایک خوبصورت سی مسکراہٹ نے اس کے چہرے پر احاطہ کیا تھا۔۔۔۔ بچپن سے ہی یہ لڑکی اسفند کے دل پر قبضہ جمائے بیٹھی تھی ۔۔۔ وہ دس سال کی عمر سے ہی اس سے عشق کر بیٹھا تھا لیکن اس بارے میں اس نے کسی کو بھی نہیں بتایا تھا۔۔۔۔ یہاں تک کہ یزدان کو بھی نہیں ۔۔۔۔اس کے لیے یزدان کی دوستی بہت اہمیت رکھتی تھی ۔۔۔۔ اسے لگا تھا اگر وہ ہدا سے اپنی محبت کا اظہار کرے گا یا پھر اس بارے میں یزدان کو بتائے گا تو وہ دونوں اس سے ناراض ہونگے ۔۔۔۔ انہیں لگے گا جس پر انہوں نے سب سے زیادہ بھروسہ کیا وہی اس کی بہن پر بری نظر جمائے بیٹھا تھا ۔۔۔۔ لیکن اب وہ عشق اس کی رگوں میں خون بن کے دوڑنے لگا تھا اور وہ بہت جلد اس بارے میں ان دونوں بہن بھائی سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا ۔۔۔۔۔ فلحال وہ اپنی تمام تر سوچوں کو جھٹکتے شاور لینے لگا تھا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر بعد وہ شاور لے کر باہر نکلا تو اس کے موبائل پر رنگ ٹون ہوئی ۔۔۔۔ سکرین پر یزدان کا نام جگمگا رہا تھا ۔۔۔۔ ہیلو!!! اسفند مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے ،،، ہممم بولو ،،،وہ خود پر پرفیوم سپرے کرتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ اسفند پہلے تو ہم اریبہ کی طبیعت کو لے کر پریشان تھے تو اس حادثے کے بارے میں پتا نہیں کر سکے ۔۔۔ لیکن اب جب سب کچھ ٹھیک ہے تو میں چاہتا ہوں ہم جلد سے جلد اس دشمن کے بارے میں پتا لگائیں جو ہدا کی جان کا دشمن بنے بیٹھا ہے ۔۔۔۔ دونوں دفع اٹیک ہدا پر ہی ہوا تھا لیکن بیچ میں اریبہ آگئی ۔۔۔ اور جو بھی کوئی دشمن ہے وہ پھر سے ہدا پر وار کرنے کی کوشش کرے گا۔۔۔ اور میں یہ ذرا بھی افورڈ نہیں کر سکتا اس دفع ہدا اور اریبہ دونوں میں سے کسی کو بھی نقصان پہنچے ۔۔۔۔ ایک دفع وہ انسان میرے ہاتھ لگ جائے پھر میں اس کا وہ حال کروں گا کہ اس کی آنے والی سات نسلیں یاد رکھیں گی ۔۔۔۔۔ جیسے اس کی وجہ سے اریبہ تڑپی تھی ویسے ہی میں اسے تڑپاؤں گا ۔۔۔ آئی تنک اس بارے میں ہدا کو پتا ہے ،،،اسفند کے دماغ میں اس کا ڈرا ہوا چہرہ لہرایا تھا۔۔۔۔ واٹ،،،تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے اسے کیسے پتا ہوگا ،،،اسفند کی بات سن کر اسے شاک ہی لگا تھا۔۔۔۔ تم تحمل سے سوچو اور میری بات کا مطلب تم نہیں سمجھ رہے ہو ۔۔۔۔ ہوسکتا ہے کالج میں ہدا معاویہ کا کسی سے جھگڑا ہوا ہو مے بی انہوں نے کسی کے ساتھ شرارت کی ہو جس کا وہ بدلہ لے رہا ہو۔۔۔۔ مے بی رمشاء ہو ۔۔۔۔ وہ بھی ہمارے شک کے دائرے میں ہی آتی ہے کیونکہ ایک ہدا ہی ہے جو رمشاء کو تمھارے پاس آنے سے روکتی ۔۔۔۔ جسے رمشاء بلکل بھی اچھی نہیں لگتی اس لیے فلحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔۔۔۔ میں اس جگہ ایک بار پھر انویسٹیگیشن کرنے جا رہا ہوں جہاں یہ حادثہ ہوا تھا۔۔۔۔ ٹھیک ہے تم پتا کرو اگر کچھ بھی انفارمیشن ملے تو مجھے بھی بتانا ۔۔۔۔ میں معاویہ اور ہدا کو اریبہ سے ملوانے لے کر جا رہا ہوں ۔۔۔۔ ٹھیک ہے تم جاؤ کچھ بھی پتا چلتا ہے تو میں تمھیں بتاتا ہوں ،،،کہتے ساتھ ہی وہ کال کٹ کر گیا۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اگلے ایک گھنٹے میں وہ لوگ اریبہ کے گھر کے اندر موجود تھے ۔۔۔۔ وہ جو صبح سے گھر بیٹھے بور ہو رہی تھی اور بار بار علشبہ بیگم سے باہر جانے کی پرمیشن مانگ رہی تھی لیکن وہ نہیں دے رہی تھی ۔۔۔۔ ہدا اور معاویہ کو دیکھ کر خوش ہوگئی اور ان کے ساتھ باتوں میں مگن ہوگئی ۔۔۔۔ بچو تم سب بیٹھ کر باتیں کرو میں تم سب کے لیے کچھ اچھا سا بنا کے لاتی ہوں علشبہ بیگم وہاں سے اٹھ کر کچھ اچھا سا بنانے کے ارادے سے کچن میں چلی گئی ۔۔۔ بھیا آپ سوپ بہت اچھا بناتے ہیں جائیں ہماری فرینڈ کے لیے بنا کر لائیں وہ دونوں اسے صوفے پر بیٹھتا دیکھ کے جلدی سے بولے ۔۔۔۔ وہ ان دونوں کو گھورتا ہاں میں سر ہلاتا کچن میں چلا گیا ۔۔۔ ۔۔ اریبہ ہم نے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے بلکہ اپنی پلاننگ شیئر کرنی ہے ۔۔۔۔ دونوں مدھم آواز میں بولے تو ان کی بات سنتی وہ بھی سیدھی ہوکر بیٹھ گئی ۔۔۔۔ بتاؤ کیا ہے؟؟؟ اس نے مارے تجسّس کے ان دونوں سے پوچھا ۔۔۔۔ ہمارے بھائی سے شادی کر لو ،،، دونوں یک زبان ہوکر بولے ۔۔۔۔ کیاااااا!!!! ان دونوں کی بات سن کر تقریباً وہ چینخی ہی تھی ۔۔۔ آہستہ یار پورے محلے کو سنانا ہے کیا ،،، دونوں نے اسے خاموش کروایا ۔۔۔ تم دونوں نے بھی آخر بھائی کی ہی سائیڈ لی نا ۔۔۔۔ تمھارے بھائی نے ہی تم دونوں کو مجھے منانے کے لیے بھیجا ۔۔۔ اور اب اس کو باہر کچن میں بھیجنا بھی تم سب کی پلاننگ میں شامل تھا نہ اس نے ان دونوں سے شکوہ کیا ۔۔۔۔۔ نہیں یار تم ایسا کچھ بھی نہیں ہے تم غلط سوچ رہی ہو ۔۔۔ یہ سب تو ہم نے بھائی کو تنگ کرنے اور رمشاء کو جلانے کے لئے کہا ہے ۔۔۔۔ کل آکر کیسے اکڑ رہی تھی کیسی کیسی باتیں تمھیں سنا رہی تھی ۔۔۔۔ اب جب پتا چلے گا کے تمھاری بھائی سے شادی ہوگئی ہے تو جل ہی اٹھے گی ۔۔۔۔ اور کیا پتا جل کر راکھ ہی نہ بن جائے ۔۔۔۔ اور ہم تینوں مل کے شیطانیاں کیا کریں گے بھائی کو تنگ کیا کریں گے مزہ ہی آجائے گا ۔۔۔۔۔ دونوں نے اسے مسکا لگایا ۔۔۔۔ اور تمھاری وہ والی بد دعا بھی قبول ہو جائے گی ۔۔۔۔ ہدا نے اسے اس کی بد دعا کا یاد دلایا ۔۔۔۔ کونسی بد دعا ؟؟؟ اس نے ایک آئی برو اچکائے پوچھا ۔۔۔۔ وہی والی جو مجھے کہا تھا تمھارے بھائی کو لمبی زبان والی لڑکی ملے جو اسے تگنی کا ناچ نچا دے ۔۔۔۔۔ تو اب وقت آگیا ہے کے بھائی کو تگنی کا ناچ نچا دیا جائے ،،، اپنی بات کہہ کر اس نے اریبہ کے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ کہہ تو تم ٹھیک ہی رہی ہو ،،،، ان دونوں کی باتوں سے اریبہ کافی مطمئن نظر آ رہی تھی ۔۔۔۔۔ تو پھر دیر کس بات کی ہے ہاں بول دو ۔۔۔۔ ٹھیک ہے میں اس کھڑوس کو شادی کرنے کے لیے ہاں بول دوں گی ۔۔۔۔ یہ تم تینوں آپس میں کونسی کھسر پھسر کر رہے ہو یزدان نے ہاتھوں میں سوپ کا باؤل پکڑے مشکوک نظروں سے ان تینوں کی طرف دیکھ کر پوچھا ۔۔۔۔ جو اس کی آواز سنتے ہی سیدھے ہوکر بیٹھ چکے تھے۔۔۔۔ آپ کو ہر بات بتانا ضروری نہیں ہے اور ویسے بھی ہم اپنے بچپن کی کچھ یادیں تازہ کر رہے تھے ۔۔۔۔۔ اریبہ نے منہ بنائے اسے جواب دیا ۔۔۔۔۔ بچپن میں تم تینوں کی کونسی دوستی تھی جو اس کی یادیں تازہ کر رہے تھے ،،، اس نے بھی اسی کے انداز میں جواب دیا۔۔۔۔ دوستی نہیں تھی ویسے ہی ایک دوسرے کو اپنے بچپن کے قصے سنا رہے تھے ان دونوں کو مزید لڑنے سے روکنے کے لیے ہدا نے جلدی سے جواب دیا ۔۔۔۔۔ چلو مجھے کیا ،،،، یہ لو سوپ پیو ۔۔۔۔ مجھے نہیں پینا سوپ بریانی کھانی ہے ۔۔۔۔ وہ علشبہ بیگم کو کمرے میں بریانی کی ٹرے تھامے دیکھ منہ میں پانی لاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔۔ وہ بھی کھا لینا لیکن پہلے یہ ٹیسٹ کر کے تو بتاؤ کیسا ہے اس نے باؤل اس کے ہاتھ میں تھمایا ۔۔۔۔ اس نے سوپ کے دو تین چمچ لینے کے بعد باؤل واپس سے یزدان کے ہاتھ میں تھما دیا ۔۔۔۔ کیسا بنا ہے سوپ وہ تعریف سننے کے لیے بے صبری سے بولا ۔۔۔۔ بس ٹھیک ہی ہے اس نے منہ کے زاویے بنا کے جواب دیا تو اس کی ساری خوشی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی۔۔۔۔ اسے لگا تھا جس قدر ٹیسٹی وہ سوپ بناتا ہے اریبہ اس کی تعریف ضرور کرے گی ۔۔۔۔ میں آپ سے شادی کرنے کے لیے ریڈی ہوں ،،، وہ بریانی کا چمچ بھر کے منہ میں ڈالتے ہوئے بولی ۔۔۔۔۔ سب کے چہروں پر مسکراہٹ چھا گئی ۔۔۔ تم سچ کہہ رہی ہو؟؟؟ یزدان نے مارے خوشی اور حیرت کے تاثرات لیے پوچھا ۔۔۔۔ سچ کہہ رہی ہوں وہ دانتوں کو پیستے ہوئے بولی ۔۔۔۔ پہلے بتانا تھا نہ میں سوپ کی بجائے کچھ میٹھا بناتا ۔۔۔۔۔ وہ خوش ہوتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ کوئی بات نہیں بھائی پھر کبھی بنا کے کھلا دیجیے گا ایسے موقع تو زندگی میں آتے رہیں گے ۔۔۔۔ فلحال جلدی سے گھر چلیے ہمیں بہت ساری شاپنگ بھی کرنی ہے اریبہ کے لیے ۔۔۔۔ کل آپ دونوں کی انگیجمنٹ ہے اس لیے بہت ساری تیاریاں بھی کرنی ہیں ۔۔۔۔ لیکن اتنی ساری تیاریاں اتنی جلدی کیسے ہونگی ۔۔۔۔ علشبہ بیگم پریشانی سے بولیں۔۔۔۔ وہ سب آپ ہم پر چھوڑ دیں ۔۔۔۔فنکشن خانزادہ ہاؤس میں ہوگا آپ لوگ بس گیارہ بجے ریڈی ہوکر پہنچ جائیے گا ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اگر اس قسط پر پانچ سو لائیکس ہونگے تو ہی کل ایپیسوڈ آئے گی ۔۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔۔۔
❤️ ♥️ 👍 11

Comments