Novels Ki Duniya📚🌐🖤
Novels Ki Duniya📚🌐🖤
March 1, 2025 at 09:31 AM
#بے_قابو_عشق #حورین_فاطمہ قسط نمبر 10 #موسٹ_رومانٹک_فنی_روڈ_ہیرو_باس_امپلائی_سسٹر_برادر_لو_بیسڈ_ناول 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اریبہ کے گھر سے آنے کے بعد ان تینوں بہن بھائیوں نے خوب شاپنگ کی۔۔۔۔ بھائی میں یہ ڈریس اور جیولری اریبہ کو ٹرائے کروانے کے بعد آپ لوگوں کو گھر پر ملوں گی ۔۔۔۔ آپ لوگ جائیں اور انگیجمنٹ کی تیاریاں کریں ۔۔۔۔ اریبہ کا موبائل بھی میرے بیگ میں ہی رہ گیا ہے مجھے وہ بھی اسے لوٹانا ہے ،،، وہ شاپنگ بیگز گاڑی میں رکھتے ہوئے ان دونوں کو بتانے لگی ۔۔۔۔ نہیں بچہ میں تمھیں اکیلے جانے نہیں دے سکتا یہ جانتے ہوئے بھی کہ جو بھی دشمن ہے ابھی تک کھلے عام گھوم رہا ہے ،،، یزدان اس کے اکیلے جانے کا سن کر پریشانی سے بولا ۔۔۔۔ ڈونٹ وری بھائی میں احتیاط کے ساتھ جاؤں گی کچھ بھی نا معمولی لگا تو آپ کو جلدی سے کال کر کے بتا دوں گی ۔۔۔۔ ابھی آپ دونوں گھر جاؤ اور کل کے فنکشن کی تیاری کرو ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور کام زیادہ ہیں ۔۔۔۔ میں فنکشن کا ڈریس اور موبائل اریبہ کو دے کر جلد سے جلد واپس آؤں گی اس نے اپنے بھائی کی بات سن کر اس کو ریلیکس کیا اور خود گاڑی کے اندر بیٹھ کر ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے بچہ دھیان سے جانا وہ بھی اسے ہدایت دیتا ٹیکسی لے کر واپس خانزادہ مینشن کی طرف روانہ ہوگیا ۔۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اٹھو اٹھو اریبہ جلدی کرو اور یہ ڈریس ٹرائے کر کے بتاؤ ٹھیک ہے نا کمرے میں داخل ہوتے ہی وہ جلدی سے اسے اٹھاتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔ ارے ارے آرام سے گھوڑے پر کیوں سوار ہو وہ اسے جلدی میں دیکھ کے مسکراتے ہوئے بولی ۔۔۔ تمھیں کیا پتا یار کتنے کام ہیں اور وقت بلکل بھی نہیں ہے وہ مصروف سے انداز میں شاپنگ بیگز میں سے اس کا ڈریس نکالتے ہوئے بولی ۔۔۔۔۔ یہ لو پکڑو اور جاؤ جلدی سے ٹرائے کرو اس نے شاپنگ بیگ اس کے ہاتھ میں تھما کر اسے واشروم کی طرف دھکا دیا ۔۔۔۔ آرام سے یار ابھی تو ہوش میں آئی ہوں پھر سے بیہوش کرنے کا ارادہ ہے کیا،،، وہ مصنوعی غصے سے بولی ۔۔۔۔ تو وہ بھی مسکرا دی ۔۔۔۔ کیوں نہ اریبہ کی اس ڈریس میں پک بنا کے بھائی کو سینڈ کی جائے وہ اپنے شیطانی دماغ میں پلاننگ کرتے ہوئے بڑبڑائی ۔۔۔ اور جلدی سے اپنے بیگ سے موبائل نکالنے لگی لیکن اپنے موبائل کی جگہ اس کے ہاتھ میں اریبہ کا موبائل آیا تھا ۔۔۔۔ یہ تو اریبہ کا موبائل ہے چلو کوئی نئ پک ہی بنانی ہے اس پر بنا لیتی ہوں ۔۔۔۔ وہ اس کا موبائل اوپن کر کے واٹس ایپ کا کیمرہ آن کرنے لگی۔۔۔۔ لیکن اس کے موبائل پر آنے والے میسجز کے نوٹیفکیشنز ریڈ کر کے اس کے چہرے کی ہوائیاں فق سے اڑیں تھیں ۔۔۔ یہ سب کیا ہے ؟؟؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے ؟؟ وہ پریشانی سے بڑبڑائی ۔۔۔۔ کیا کیسے ہوسکتا ہے مجھے بھی تو بتاؤ وہ واشروم سے نکلی تو اسے بڑبڑاتا دیکھ اس سے پوچھا ۔۔۔۔۔۔ شکر ہے میرا موبائل تمھارے پاس ہے مجھے تو لگا تھا ایکسیڈنٹ کے دوران ہی کہیں گم ہوگیا وہ جلدی سے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھوں سے موبائل تھامتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ کچھ بھی تو نہیں تم دکھاؤ مجھے ڈریس کیسا ہے وہ خود کو کمپوز کرتی جلدی سے بولی ۔۔۔۔ بھائی کی چوائس تو بڑی اچھی ہے بہت پیاری لگ رہی ہو اس ڈریس میں وہ ایک آنکھ ونک کرتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ تم اپنے بھائی کی سائیڈ ہو یا میری ،،،اس نے منہ بسور کے پوچھا ۔۔۔۔ افکورس تمھاری سائیڈ ہی ہوں وہ اس کے منہ کے زاویے دیکھ کر جلدی سے بولی۔۔۔۔ چلو اب میں چلتی ہوں گھر پر بھی بہت سارے کام ہیں تم ٹائم پر پہنچ جانا ۔۔۔۔ بائے!!! وہ اسے بائے کرتی گاڑی کی کیز اٹھا کر باہر نکل گئی ۔۔۔۔ پیچھے سے وہ دوبارہ اپنا ڈریس چینج کرنے واشروم میں گھس گئی ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اللہ جی پلیز جو بھی میں دیکھ کر آئی ہوں وہ سب بس میرا وہم ہو ۔۔۔۔ ایسا کچھ بھی نہ ہو ،،، اگر ایسا ہوا تو بھیا ٹوٹ کر بکھر جائیں گے ۔۔۔۔ آخر یہ انسان ہمارا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا وہ آنکھوں میں آنسو لیے آج جو دیکھ کر آئی تھی اس کا بس وہم ہونے کی دعا کرنے لگی ۔۔۔ وہ گھر واپس آئی تو سر درد کا بہانا کر کے اپنے کمرے میں بند ہوگئی۔۔۔۔ یزدان اور معاویہ نے بھی اس کی صحت کا خیال کرتے ہوئے اسے تنگ کرنا ضروری نہ سمجھا اور خود ہی فنکشن کی تیاریاں کرنے لگے ۔۔۔۔ تیاریاں مکمل ہو جانے کے بعد وہ دونوں بھی ریسٹ کرنے کے ارادے سے اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 فنکشن کی تمام تیاریاں عروج پر تھیں ۔۔۔۔ خانزادہ ہاؤس کو بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔۔۔۔ یزدان ، ہدا اور معاویہ بھی بلکل ریڈی تھے اب اگر بے صبری سے کسی کے آنے کا انتظار تھا تو وہ اریبہ اور علشبہ بیگم تھیں ۔۔۔۔ آخر انتظار کی وہ گھڑیاں بھی ختم ہوئیں جب انہیں اریبہ ہال میں اینٹر ہوتی دکھائی دی ۔۔۔۔ یزدان نے سر سے لے کر پاؤں تک غور سے اریبہ کو دیکھا جو ان کے شاپنگ کیے گئے ڈریس میں بلکل بھی نہیں تھی۔۔۔۔ بلکہ وہ تو انگیجمنٹ کے ڈریس کی بجائے برائیڈل ڈریس میں تھی ۔۔۔۔ ہدا کیا اریبہ کو ہمارا دیا گیا ڈریس پسند نہیں آیا یا فٹ نہیں تھا یزدان نے پاس کھڑی ہدا سے پوچھا ۔۔۔۔ بھائی ڈریس تو اریبہ کو بہت پسند آیا تھا اور ایک دم پرفیکٹ بھی تھا وہ اس کے ڈریس پر ایک نظر ڈالتی یزدان کو بتانے لگی۔۔۔۔ تو پھر اس نے وہ ڈریس کیوں نہیں پہنا ؟؟؟ یزدان کو اریبہ کا اس کی پسند کا دیا ہوا ڈریس نہ پہننا برا لگا تھا ۔۔۔۔ ہوسکتا ہے بھائی وہ ڈریس خراب ہوگیا ہو ۔۔۔۔ میں بعد میں اریبہ سے پوچھ لوں گی آپ پریشان نہ ہوں ،،، اس نے اپنے بھائی کو ریلیکس کرنا چاہا۔۔۔۔ اس وقت ہمارے لیے اگر کچھ میٹر کرتا ہے تو وہ اریبہ کا اس وقت یہاں ہونا ہے ۔۔۔۔ ڈریس کو ہم نے کیا کہنا ہے ۔۔۔۔ انگیجمنٹ تو آپ نے اریبہ سے ہی کرنی ہے کونسا اس کے ڈریس سے معاویہ نے ماحول کو ہلکا پھلکا کرنا چاہا ۔۔۔۔ ہممم تم ٹھیک کہہ رہے ہو مجھے اریبہ سے مطلب ہونا چاہیے نہ کہ اس کے ڈریس سے ۔۔۔۔۔ اب تم دونوں یہاں کھڑے کیا کر رہے ہو جاؤ اسے سٹیج پر لے کر آؤ وہ ہدا کو ایک ہی جگہ پر جما ہوا دیکھ کے بولا ۔۔۔۔ وہ دونوں ہاں میں سر ہلاتے مسکراتے ہوئے اس کی طرف بڑھ گئے ۔۔۔۔ ہدا نے پاس جا کر اس کی طرف ہاتھ بڑھایا ۔۔۔۔ اسی وقت پیچھے سے ایک اور ہاتھ اریبہ کے سامنے ہوا تھا جسے دیکھ کر ہدا کے چہرے پر کئی رنگ آئے اور گئے تھے۔۔۔۔۔ اریبہ ہدا کے ہاتھ کو اگنور کیے دوسرا ہاتھ تھام گئی ۔۔۔۔ جسے دیکھ یزدان کے چہرے پر غصہ چھا گیا۔۔۔۔ واٹ دا ہیل از دس ،،،، کون ہے یہ انسان ؟؟ اور تم نے ہدا کا تھامنے کی بجائے اس انسان کا ہاتھ کیوں تھاما ؟؟؟ وہ غصے سے چلایا ۔۔۔ جبکہ اریبہ کا ہاتھ تھامے شخص کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ۔۔۔ ہدا اور معاویہ بھی شاک کی سی کیفیت میں اس شخص کے ہاتھ میں اریبہ کا ہاتھ دیکھ رہے تھے۔۔۔۔ چھوڑو اس انسان کا ہاتھ وہ چہرے پر غضب ناک غصہ لیے ان دونوں کی طرف بڑھا اور اریبہ کے ہاتھ سے اس شخص کا ہاتھ جدا کیا ۔۔۔۔ مسٹر یزدان شاہ آپ ہوتے کون ہیں میرا ہاتھ ان کے ہاتھ سے جدا کرنے والے ،،، وہ اس کی نظروں سے نظریں ملائے بغیر دبے دبے غصے میں بولی ۔۔۔۔ تم شاید بھول رہی ہو آج ہماری انگیجمنٹ ہے اور میں تمھارا ہونے والا شوہر ہوں ،،، یزدان نے اسے آج کے ہونے والے فنکشن کے بارے میں یاد دلایا ۔۔۔۔ مسٹر یزدان میرے ہونے والے شوہر آپ نہیں بلکہ بہروز ہیں اور آج میری انگیجمنٹ نہیں نکاح ہے ۔۔۔۔ کیا آپ کو میرا نکاح کا جوڑا دیکھ کر پتا نہیں چل رہا اب کی بار وہ بھی چلائی تھی ۔۔۔۔۔ تم چلو میرے ساتھ تم سے تو میں بعد میں بات کرتا ہوں پہلے مجھے علشبہ آنٹی سے بات کرنی ہے وہ کدھر ہیں وہ اسے کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ سٹیج پر لیجاتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ان کی طبیعت خراب ہے وہ نہیں آئیں اور چھوڑیں میرا ہاتھ ۔۔۔۔۔ بہروز آپ سے زیادہ امیر ہے میں اسی سے نکاح کروں گی ۔۔۔۔ وہ مجھے عیش و عشرت والی زندگی دے سکتا ہے جو آپ نے نہیں دے سکتے ۔۔۔۔۔ یہ کیا بکواس کر رہی ہو ہم سب جانتے ہیں تم ایسی نہیں ہو تو ایسی باتیں کرنے کا مطلب ؟؟؟ وہ ایک بار پھر اس کا ہاتھ تھامے دھاڑا تھا ۔۔۔۔ سمجھ نہیں آ رہا آپ کو میں نے کیا کہا ہے ؟؟۔۔۔۔۔ مجھ سے دور رہ کر بات کریں مسٹر یزدان خانزادہ ۔۔۔۔ نہ ہی آپ میرے شوہر ہیں۔۔۔۔ نہ ہی میرا آپ سے نکاح ہوا ہے ۔۔۔۔ اور نہ ہی آپ مجھ پر کوئی حق رکھتے ہیں جو ایسے چینخ رہے ہیں ۔۔۔۔۔ میری زندگی کا فیصلہ ہے یہ اور میں جس سے مرضی چاہوں نکاح کروں۔۔۔ آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے!!!؟؟؟ سامنے کھڑی لڑکی نے بے تاثر چہرے کے ساتھ جواب دیا ۔۔۔۔ میں تم سے نکاح کرنے کے لیے ریڈی ہوں بہروز سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا گیا ۔۔۔۔ اس کی بات سنتے بہروز کے چہرے پر فتح کی مسکراہٹ چھائی ہوئی ۔۔۔۔ دوسری طرف ہال میں موجود سب گھر والوں کے چہروں پر سکوت چھایا تھا ۔۔۔۔ وہیں سوچوں میں گم یزدان لڑکھڑا کر دو قدم پیچھے ہٹا تھا ۔۔۔۔ کیا کچھ نہیں ٹوٹا تھا اس کے اندر ۔۔۔۔۔ تو کیا یہ لڑکی بھی اس کی ماں جیسی ہی تھی دھوکے باز ۔۔۔۔ اس کی ماں زیادہ پیسوں اور عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کی خاطر انہیں چھوٹی سی عمر میں ہی تنہا چھوڑ گئی تھی ۔۔۔۔ اور آج وہ لڑکی جس سے اس نے محبت کی تھی وہ بھی کسی اور سے نکاح کرنے جا رہی تھی ۔۔۔۔۔ کیا اس کی زندگی میں کسی کی محبت لکھی ہی نہیں تھی ؟؟؟؟ عشق تو بے قابو ہوتا ہے کبھی بھی کسی سے بھی ہوجاتا ہے ۔۔۔۔ عشق پر بھلا آج تک کس کا زور چلا تھا ۔۔۔۔۔ وہ خود تو اس سے محبت کر سکتا تھا لیکن اسے خود سے محبت کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا تھا ۔۔۔۔ میرے دل میں تمہارے لیے اللہ نے محبت ڈالی تھی۔۔۔۔ اگر تمھارے دل سے میرے لیے محبت ختم ہو گی ہے تو اللہ نے ہی کی ہوگی.۔۔۔ اور جس چیز کو اللہ ختم کر دے اس پر سوال, اگر, مگر, کاش, افف کی گنجائش نہیں رہتی مگر افسوس بس مجھے تمھاری فطرت پر ہے۔۔۔۔ تمہیں کیا لگا ہماری زندگی سے کسی انسان کا ایگزٹ آسانی سے ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا... ؟ اور کوئی بھی انسان آ کے اس کی خالی جگہ پر کر سکتا ہے... ؟؟؟ ایسا نہیں ہے. ہفتوں.. مہینوں یا سالوں بعد اس انسان کی کمی تمہیں پریاشان ضرور کرے گی۔۔۔۔۔ اور کچھ نہیں تو اندر کی آواز بے سکون کر دے گی۔۔۔۔ پھر تمہیں بھی صبر کرنا ہو گا۔۔۔۔۔ ایک دن سب کو ہی اپنے نقصان پہ صبر کرنا ہی پڑتا ہے۔۔۔۔ جیسے آج میں تمہارے اس طرح منہ پھیر جانے پہ صبر کئے ہوے ہوں. تمہیں بھی تو جوابدہ ہونا ہوگا....!!! میرے پاس لوگوں کے فضول بھاشن سننے کا وقت نہیں ہے چلو بہروز وہ اس کی باتوں کو اگنور کیے بہروز سے مخاطب ہوئی ۔۔۔۔ اور ہاں اب سے تین گھنٹے کے بعد میرا نکاح ہے اگر کسی نے مجھے کبھی بیسٹ فرینڈ سمجھا ہے تو آسکتا ہے ،،، وہ سپاٹ چہرہ لیے بولی اور پھر بہروز کا ہاتھ تھامے وہاں سے چلی گئی ۔۔۔۔۔ امیروں کی شادی میں ہم غریبوں کا کیا کام اپنے پیچھے سے اسے یہ الفاظ سنائی دیے تھے ۔۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 نیکسٹ پانچ سو لائیکس پر اور یہ کوئی اتنا بڑا ٹارگٹ نہیں ہے ۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔۔۔
❤️ ♥️ 🤠 8

Comments