Novels Ki Duniya📚🌐🖤
Novels Ki Duniya📚🌐🖤
March 1, 2025 at 09:31 AM
#بے_قابو_عشق #حورین_فاطمہ قسط نمبر:11 #موسٹ_رومانٹک_فنی_روڈ_ہیرو_باس_امپلائی_سسٹر_برادر_لو_بیسڈ_ناول 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 اس کے جانے کے بعد یزدان سٹیج کی بناوٹ کو تباہ و برباد کرتا جا کے اپنے کمرے میں بند ہوگیا ۔۔۔۔ پیچھے سے مہمان بھی چہم گوئیاں کر کے جا چکے تھے ۔۔۔۔ اب بس ہال میں ہدا اور معاویہ تھے جو بت بنے کھڑے تھے اور تمام تر صورت حال کو سمجھنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ یہ سب نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔ مجھے بھائی سے بات کرنی ہی ہوگی ۔۔۔۔ اور انھیں سب سچ بتانا ہوگا وہ بڑبڑاتے یزدان کے کمرے کی طرف بھاگی اس کے پیچھے ہی معاویہ بھی بھاگا تھا ۔۔۔۔ بھائی اوپن دا دور!!!! وہ بند دروازے کو کھٹکتا تے ہوئے چلائی ۔۔۔۔ بھائی پلیز اوپن دا دور اس نے اندر سے چیزوں کے ٹوٹنے پھوٹنے کی آوازیں سن کر ایک بار پھر سے یزدان سے دروازا کھولنے کی منت کی ۔۔۔۔ بچہ مجھے اس وقت کسی سے کوئی بھی بات نہیں کرنی تم یہاں سے چلی جاؤ وہ اتنے غصے میں بھی اپنا لہجہ حتی الامکان نارمل رکھتے ہوئے بولا ۔۔۔۔ بھائی مجھے آپ سے اریبہ کے متعلق بہت ضروری بات کرنی ہے پلیز ایک دفع میری بات سن لیں اس نے اب روتے ہوئے منت کی تھی ۔۔۔۔ مجھے اس لڑکی کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کرنی جاؤ اپنے کمرے میں ایک بار پھر سے اریبہ کا نام سن کر اس کا خون خول اٹھا تھا ۔۔۔۔ معاویہ جو کب سے پیچھے کھڑا اسے آوازیں دیتا دیکھ رہا تھا اب وہ اسے بازو سے پکڑ کر تھوڑا فاصلے پر لیجا چکا تھا ۔۔۔۔ یہ کیا بدتمیزی ہے معاویہ تمھیں دکھائی نہیں دے رہا مجھے بھائی سے بات کرنی ہے اور تم مجھے یہاں کھینچ لائے ہو وہ اس سے اپنا بازو چھڑواتے ہوئے چلائی ۔۔۔۔ بھائی ایسے دروازا نہیں کھولیں گے میرے پاس ایک پلان ہے وہ اس کی بات کو اگنور کیے بولا ۔۔۔۔ جلدی بتاؤ کیسا پلان ہے؟؟؟ اس نے متجسس نظروں سے معاویہ کی طرف دیکھا ۔۔۔ تمھیں چوٹ لگنے کی ایکٹنگ کرنی ہے اور زور زور سے روتے ہوئے چلانا ہے میں بھائی کو آواز دوں گا اور دروازا کھلوانے کی کوشش کروں گا ۔۔۔۔ ٹھیک ہے ؟؟؟ اس کی بات پر وہ ہاں میں سر ہلاتی پلان پر عمل کرنے لگی۔۔۔۔ آہ معاویہ پلیز ڈاکٹر کو بلاؤ مجھے بہت پین ہو رہا ہے وہ رونے کے ساتھ ساتھ مسلسل معاویہ کو ڈاکٹر کو بلانے کا کہہ رہی تھی ۔۔۔۔ بھائی ۔۔۔بھائی پلیز دروازا کھولیں ہدا گر گئی ہے اور اسے بہت بری طرح سے چوٹ آئی ہے۔۔۔۔ معاویہ نے بھی پریشان ہونے کی ایکٹنگ کرتے دروازا بجاتے یزدان کو آواز لگانی شروع کر دی۔۔۔۔ کہاں ہے ہدا؟؟؟ کیا ہوا ہے اسے ؟؟؟ زیادہ چوٹ تو نہیں آئی اسے ؟؟؟ وہ کمرے کا دروازا کھولتے باہر نکلتے ہوئے ادھر ادھر سر کو گھماتے معاویہ سے ہدا کے بارے میں پوچھنے لگا ۔۔۔۔۔ اس کو دروازا کھول باہر آتا دیکھ دونوں بہن بھائی جلدی سے بھاگ کر اسے لپٹے تھے ۔۔۔۔۔ تم دونوں نے مجھ سے جھوٹ بولا ؟؟؟ وہ ہدا کو سہی سلامت دیکھ کے ان دونوں سے پوچھنے لگا ۔۔۔ ابھی ان سب چیزوں کا وقت نہیں ہے ۔۔۔۔ بھائی پلیز اریبہ کو روک لیں،،ہدا نے اپنے بھائی سے التجا کی ۔۔۔۔ نہیں میں اسے نہیں روکوں گا وہ یہ سب اپنی مرضی سے کر رہی ہے ۔۔۔۔ نہیں بھائی وہ یہ سب اپنی مرضی سے نہیں بلکہ علشبہ آنٹی کی جان بچانے کے لیے کر رہی ہے ۔۔۔۔ واٹ تمھارا دماغ تو خراب نہیں ہوگیا یہ کیا کہہ رہی ہو ۔۔۔۔ بھائی میں سچ کہہ رہی ہوں اس نعمان نے اریبہ کی ماما کو کڈنیپ کر رکھا ہے اور اسے دھمکی بھرے میسج بھیجے ہیں اگر اس نے آپ کو چھوڑ کر اس سے شادی نہ کی تو وہ اس کی ماما کو جان سے مار دے گا ۔۔۔۔ ہدا نے اس کے موبائل سے ریڈ کیے جانے والے میسجز یزدان کے گوشگوار کیے ۔۔۔۔ تمھیں یہ سب اریبہ نے خود بتایا ہے ؟؟؟ یزدان نے ایک آئی برو اچکائے اس سے سوال کیا ۔۔۔۔ نہیں بھائی مجھے یہ سب اریبہ نے نہیں بتایا بلکہ کل جب میں اس کے گھر اس کا موبائل ریٹرن کرنے گئی تھی تب میں نے اس کے موبائل پر میجسز پڑھے تھے ۔۔۔۔ تو تم نے مجھے کل کیوں نہیں بتایا ؟؟؟ یزدان کو اس کی کم عقلی پر غصہ آنے لگا ۔۔۔۔ وہ بھائی میں ڈر گئی تھی اور اس نے اریبہ کو دھمکی دی تھی کچھ بھی نہ بتانے کی مجھے لگا اگر میں آپ کو بتا دیا تو کہیں وہ علشبہ آنٹی کو نقصان ہی نہ پہنچا دے ۔۔۔۔۔ تم تو کہہ رہی ہو اس کی ماما کو نعمان نے کڈنیپ کیا ہے جبکہ جس کے ساتھ وہ نکاح کرنے جا رہی ہے وہ تو بہروز ہے ۔۔۔۔۔ نہیں بھائی جو انسان ہمارے گھر آیا تھا وہ نعمان ہی تھا میں اسے اچھے سے جانتی ہوں ۔۔۔۔ مجھے نہیں پتا وہ نعمان کو بہروز کیوں بتا رہی ہے ۔۔۔۔ تم نعمان کو اتنے اچھے سے کیسے جانتی ہو ؟؟؟ اس نے مشکوک نظروں سے ہدا کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔۔ کہیں تم دونوں نے اس کے ساتھ کوئی شرارت تو نہیں کی؟؟؟ نہیں بھائی ہم نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا بلکہ غلطی اسی کی تھی ۔۔۔۔ اب کی بار جواب ہدا کی بجائے معاویہ کی طرف سے آیا تھا ۔۔۔۔۔ تو تم بھی جانتے ہو اسے ؟؟؟ یزدان کے کہنے پر اس نے ہاں میں سر کو ہلایا ۔۔۔۔۔ مجھے سب کچھ ٹھیک سے بتاؤ دونوں ۔۔۔۔ یزدان نے ان دونوں کو گھورتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔ بھائی میں بتاتا ہوں معاویہ نے ہدا کو آنکھوں کے اشارے سے چپ رہنے کو کہا اور خود یزدان کو بتانا شروع ہوا۔۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 تین ماہ پہلے : ہدا سٹاپ اٹ!!! میری اسائمنٹ واپس کرو میں نے اتنی محنت سے بنائی تھی معاویہ اپنی اسائمنٹ لینے کے لیے ہدا کے پیچھے بھاگ رہا تھا ۔۔۔۔۔ جو اس کی بنی ہوئی اسائمنٹ لے کر بھاگ چکی تھی ۔۔۔۔ بھائیوں کا کام ہوتا ہے بہنوں کو پروٹیکٹ کرنا اس لیے آج تمھاری یہ اسائمنٹ مجھے اس جلاد میم سے پروٹیکٹ کرے گی وہ پیچھے مڑ کر اسے زبان دکھاتے ہوئے بولی ۔۔۔۔ اچھا رکو میرے پاس ایک پلان ہے جس سے ہم دونوں بچ جائیں گے اس نے ہار مانتے ہوئے کہا ۔۔۔۔ کیسا پلان؟؟؟ اس نے معاویہ سے کچھ فاصلے پر رکتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ آدھی اسائمنٹ شیٹس مجھے دے دو آدھی تم رکھ لو ۔۔۔جب میم پوچھیں گی تو کہہ دیں گے ہماری آدھی شیٹیس گھر رہ گئی ۔۔۔۔ ہم دونوں ساتھ بیٹھ کر اسائمنٹ بنا رہے تھے تو پیجز مکس ہوگئے ۔۔۔۔ کیسا لگا میرا پلان ؟؟؟ معاویہ نے اپنا پلان بتا کر تعریفی نظروں سے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ پلان تو اچھا ہے وہ داد دینے والے انداز میں بولی ۔۔۔۔ جانے من اگر میری بات مان لو گی تو تمھیں اسائمنٹ بھی مل جائے گی اور تم میم کی ڈانٹ سے بھی بچ جاؤ گی ۔۔۔۔ اسے اپنے پیچھے سے نعمان کی آواز سنائی دی جو غلیظ نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔ کیسی بات ماننی ہے وہ اس کے تھوڑا قریب جاتے ہوئے پوچھنے لگی؟؟؟ اسے لگا تھا وہ اسے کوئی چھوٹا موٹا کام کہے گا اس لیے پوچھ بیٹھی ۔۔۔۔۔ معاویہ بھی اس کے ساتھ ہی آکر کھڑا ہوچکا تھا ۔۔۔۔ تمھیں بس ایک رات میرے ۔۔۔۔۔۔ ابھی اس کے الفاظ منہ میں ہی تھے جب ایک ساتھ دو تین تھپڑ اس کے منہ پر پڑے تھے ۔۔۔۔۔ تھوووو،، ہوپ سو تمھیں جواب مل گیا ہوگا۔۔۔۔ وہ اس کے منہ پر تھوکتی معاویہ کے ساتھ آگے بڑھ گئی ۔۔۔۔ جبکہ اتنے سٹوڈنٹس کے سامنے اپنی اتنی توہین پر نعمان پیجج و تاب کھا کر رہ گیا ۔۔۔۔ اس لڑکی کی اتنی ہمت یہ نعمان ملک پر ہاتھ اٹھائے گی اور تھوکے گی اسے تو میں چھوڑوں گا نہیں ۔۔۔۔ وہ وہیں پر اسائمنٹ پھینکتا کالج سے باہر نکلتا چلا گیا ۔۔۔۔ معاویہ نے ساری باتیں بتانے کے بعد یزدان کی طرف دیکھا جس کا چہرہ غصے سے لال انگارا ہو رہا تھا ۔۔۔۔ اس کے بعد اس نے کوئی رد عمل شو نہیں کیا تو ہمیں لگا اسے عقل آگئی ہے لیکن اب پھر کچھ دنوں سے وہ مجھے دھمکی بھرے میجسز دے رہا ہے ۔۔۔۔۔ معاویہ نے اپنی بات مکمل کی تو ہدا بتانا شروع ہوئی ۔۔۔۔ تم دونوں کو مجھے بتانا چاہیے تھا یا نہیں ؟؟ یزدان نے ان دونوں کو گھورا ۔۔۔۔ بھائی اس نے دھمکی دی تھی اگر میں نے آپ کو کچھ بھی بتایا تو وہ آپ کو مار ڈالے گا وہ روتے ہوئے اسے بتانے لگی ۔۔۔ ۔۔ چلو کوئی بات نہیں بچہ تم رونا بند کرو وہ اپنی بہن کی آنکھوں میں آنسو دیکھ ہی کب سکتا تھا۔۔۔۔ بھائی پلیز علشبہ آنٹی کو بچا لیں اور اریبہ کا اس نعمان کے ساتھ نکاح بھی روک دیں ۔۔۔۔ تم ٹینشن نہ لو بچہ ایسا ہی ہوگا ۔۔۔۔ اس نعمان کی اتنی ہمت اس نے دو دو دفع میری عزتوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی۔۔۔۔۔ اسے تو میں چھوڑوں گا نہیں ۔۔۔۔ وہ غصے سے پھنکارا تھا ۔۔۔۔ بچہ تمھیں کچھ آئیڈیا ہے نعمان علشبہ آنٹی کو کڈنیپ کر کے کہاں رکھ سکتا ہے ؟؟؟ یزدان نے ہدا سے پوچھا ۔۔۔۔ بھائی میں نے اریبہ کے موبائل میں علشبہ آنٹی کی جو وڈیو دیکھی تھی اس میں پیچھے سے ٹریفک کا بہت شور تھا ۔۔۔۔ اور آذان کی آواز بھی آ رہی تھی ،،، ہدا نے سب کچھ یاد کرتے ہوئے اسے بتایا ۔۔۔۔ میں سمجھ گیا علشبہ آنٹی کہاں ہوسکتی ہیں تم دونوں جلدی سے اریبہ کے پاس جاؤ اسے تمھاری ضرورت نہ ہو ۔۔۔ میں اسفند کے ساتھ علشبہ آنٹی کو لینے جا رہا ہوں میں بھی تم لوگوں کو وہیں پر ملوں گا ۔۔۔۔۔ بس میرے آنے تک نکاح نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔ تم دونوں اپنا خیال رکھنا خاص طور پر ہدا تم ۔۔۔۔ وہ ان دونوں کو ہدایت دیتا گاڑی کی کیز اٹھاتا جلدی سے باہر بھاگا تھا۔۔۔۔۔ آندھی طوفان بنے کہاں بھاگے جا رہے ہو یزدان باہر سے آتے ہوئے اسفند سے ٹکراتے ٹکراتے بچا تو اس نے پوچھا۔۔۔۔ میں بھی تجھے ہی کال کرنے والا تھا ۔۔۔۔ ابھی کچھ بھی بتانے کا وقت نہیں ہے توں جلدی سے میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھ ۔۔۔۔ لیکن تیری تو آج انگیجمنٹ تھی نا؟؟؟؟ یار توں بیٹھ تو سہی راستے میں بتاتا ہوں سب ۔۔۔۔۔ وہ گاڑی کا دروازا کھولتے ہوئے بولا تو وہ بھی جلدی سے اس میں بیٹھ گیا ۔۔۔۔۔ ہدا جلدی چلو ہمیں بھی جانا ہوگا وہ دونوں جلدی سے باہر بھاگے تھے ۔۔۔۔۔ مجھے تجھے کچھ بتانا ہے,,, اسفند غور سے اس کے چہرے کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔۔۔۔ ایسڈ ایکسیڈنٹ کے پیچھے رمشاء کا ہاتھ تھا اور جب تک میں اس تک پہنچتا وہ انڈر گراؤنڈ ہوچکی تھی ۔۔۔۔ واٹ رمشاء یہ سب بھی کر سکتی ہے یزدان کو اس کی بات سن کر شاک ہی لگا تھا ۔۔۔۔ اس وقت اس کے ساتھ وہاں ایک اور شخصیت بھی موجود تھی ۔۔۔۔ کون ؟؟ یزدان نے سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ نعمان ۔۔۔ اس نعمان اور رمشاء کا آپس میں کیا تعلق ہوسکتا ہے علشبہ آنٹی کو نعمان نے کڈنیپ کیا ہے ۔۔۔۔۔ اور اب دھمکی دے کر اریبہ سے زبردستی نکاح کر رہا ہے یزدان نے بھی اسے آج کی صورتحال کے بارے میں بتایا ۔۔۔۔ ۔۔ یہ سب تو اب ہمیں نعمان ہی بتا سکتا ہے۔۔۔۔ تم اور ہدا اسے نعمان کہتے ہو جبکہ اریبہ آج اسے بہروز کہہ رہی تھی ۔۔۔۔۔ یزدان نے اپنی پریشانی اسے بتائی۔ ۔۔ کوئی نہیں ان سب سوالوں کے جواب وہ الو کا پٹھا دے گا ایک دفع ہمارے ہاتھ لگ جائے اسفند غصے سے بولا ۔۔۔۔ وہ لوگ اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ چکے تھے اب بس صحیح موقع کی تلاش میں تھے ۔۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 واہ کیا دوستی ہے ایک دفع دوست نے بلایا اور تم دونوں بھاگے آئے ۔۔۔۔ نعمان نے ان دونوں کو بھاگ کر آتے دیکھ کر طنز کیا ۔۔۔ وہ اس کے طنز کو اگنور کرتے اریبہ کی طرف بھاگے تھے جو ایک سائیڈ پر بیٹھی آنسو بہا رہی تھی ۔۔۔۔ اریبہ تم ٹھیک تو ہو ؟؟؟ ہدا نے گھٹنوں کے بل اس کے قریب بیٹھتے ہوئے پوچھا ۔۔۔ معاویہ بھی ان کے پاس ہی کھڑا تھا ۔۔۔۔ ہممم ٹھیک ہوں مجھے کیا ہونا ہے ،،،رکھائی سے جواب دیا گیا ۔۔۔۔ اریبہ ہم سب جانتے ہیں اس نعمان نے علشبہ آنٹی کو کڈنیپ کیا ہے اور تم سے زبردستی نکاح کر رہا ہے ۔۔۔۔ اس لیے تمھیں ہم سے کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ہم تمھارے ساتھ ہیں۔۔۔۔ ہم اس نیچ انسان کے ساتھ تمھارا نکاح کبھی بھی نہیں ہونے دیں گے ۔۔۔۔ بھائی اور اسفند علشبہ آنٹی کو بچانے کے لیے گئے ہوئے ہیں وہ دھیمی آواز میں بولی ۔۔۔۔ تم یہ سب کیسے جانتی ہو ،، اس نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔ میں نے اس دن تمھارے موبائل سے میسجز ریڈ کر لیے تھے نظریں جھکائے جواب دیا گیا ۔۔۔۔ پتا نہیں یار یہ انسان یہ سب کچھ کیوں کر رہا ہے ۔۔۔۔ میں نے تو کبھی اس کا کچھ بھی نہیں بگاڑا ۔۔۔۔پتا نہیں اس انسان کی میرے ساتھ کیا دشمنی ہے ۔۔۔۔۔ اس کی دشمنی تمھارے ساتھ نہیں میرے ساتھ ہے اور وہ یہ سب مجھ سے بدلہ لینے کے لیے کر رہا ہے کیوں کہ تم میری دوست اور ہونے والی بھابھی ہو۔۔۔۔ تمھارے ساتھ دشمنی کیوں ؟؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا ۔۔۔۔ پھر ہدا نے شروع سے لے کر آخر تک اسے سب کچھ بتا دیا ۔۔۔۔ یہ تم سب اتنی دیر سے کیا کھسر پھسر کر رہے ہو انہیں کافی دیر سے باتیں کرتا دیکھ نعمان ان کے پاس آکر پوچھنے لگا ۔۔۔۔ کچھ نہیں گرلز ایموشنل ڈرامہ!!!! پاس کھڑے معاویہ نے جواب دیا ۔۔۔۔ جس سے اس نے نا سمجھی سے ان کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ رکو میں سمجھاتا ہوں ۔۔۔۔ تمھاری اب شادی ہو جائے گی ۔۔۔۔ میں تمھیں بہت یاد کرو گی ۔۔۔۔۔ بس بس مجھے ان کا میلو ڈرامہ سننے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔۔۔۔ وہ بیزاری سے بولا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر میں مولوی صاحب آجائیں گے اور ہمارا نکاح شروع ہو جائے گا کوئی بھی ہوشیاری کرنے کی کوشش کی تو۔۔۔۔۔ آگے تم خود سمجھدار ہو ۔۔۔۔ وہ اپنی بات ادھوری چھوڑتے اسے دھمکی دیتا وہاں سے چلا گیا ۔۔۔۔ بس بس مجھے ان کا میلو ڈرامہ سننے کا کوئی شوق نہیں ،،، دل تو کر رہا ہے اس کا منہ ہی توڑ دوں اریبہ نے اس کی نقل اتاری ۔۔۔۔۔ بس بس آہستہ بھائی کے آنے تک ہم نے کچھ بھی نہیں کرنا چپ چاپ رہنا ہے ۔۔۔۔ اس کے بعد موقع کے حساب سے اس کے ساتھ دو دو ہاتھ کر لیں گے ہدا نے آنکھ دبا کر کہا تو اتنی پریشانی میں بھی تینوں ہنس دیے ۔۔۔۔ 🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀 چلیں آپ لوگ ویسے نہ سہی مجھے اور اریبہ کو گالیاں دینے کے لیے تو ایکٹو ہوئے 😂😂😂😂کل سب نے ناول فضول ہے یا وہ😂😂😂تو وہ لوگ آج کی ایپی سے دور رہیں خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔۔
❤️ 😂 ♥️ 👍 14

Comments