
القدس اردو نیوز Awaz E Sadiq
February 28, 2025 at 02:10 AM
رات بھر شام پر اسرائیلی حملے!!
دجالی فوج نے آج رات شام کے علاقے جنوبی دمشق، درعا اور قنیطرہ کے دیہی علاقوں پر کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے درعا اور قنیطرہ کے درمیان سرحدی علاقے میں بھی داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ دمشق کے جنوب میں واقع الكسوہ اور درعا کے قریب ازرع شہر کے علاقے تھے۔ اسرائیلی فورسز قنیطرہ کے دیہی علاقے عین البیضا میں بھی داخل ہوئی ہیں۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ اسرائیلی بمباری نے درعا کے مغربی علاقے تل الحارۃ میں وزارت دفاع کے ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا۔ شام کے جنوبی علاقوں میں دجالی فورسز کی پیش قدمی اور حملے جاری ہیں۔
ایجنسی روئٹرز نے اپنے نمائندوں اور مقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی رات دمشق میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور اسرائیلی طیارے کم بلندی پر پرواز کر رہے تھے۔ الجزیرہ کے نمائندے منتصر ابو نبت نے درعا سے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے درعا کے مختلف مقامات پر کئی فضائی حملے کیے، خاص طور پر شمالی درعا کے ازرع علاقے اور تل الحارۃ کے اسٹرٹیجک پہاڑی علاقے پر۔ یہ علاقے درعا کے مغربی دیہی علاقے میں واقع ہیں اور تل الحارۃ بلند ترین پہاڑیوں میں سے ایک ہے۔ نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملے درعا کے مغربی دیہی علاقوں اور قنیطرہ کے صوبے میں اسرائیلی جاسوسی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے ساتھ ہوئے۔ نمائندے نے وضاحت کی کہ یہ پیشرفت درعا کے مغربی دیہی علاقے میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے ساتھ ساتھ کئے گئے اور بتایا کہ اس دراندازی میں فوجی گاڑیاں، بلڈورز اور فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں شامل ہیں، جن کی تعداد تقریباً 20 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فورسز نے اس علاقے میں ایک فوجی بیس پر پہنچ کر اس کی تلاشی لی اور اس کے علاوہ کچھ دیہات کے اطراف میں بھی چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے دیہی علاقے میں بھی داخل ہو کر اسلحہ کی تلاش کے لیے کارروائیاں کیں۔ اسی دوران، الجزیرہ کے نمائندے ادہم ابو الحسام نے دمشق سے بتایا کہ الكسوہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی آواز جنوبی دمشق کے علاقوں میں سنائی دی۔ یہ حملے اس فوجی یونٹ کی جگہ پر کیے گئے تھے جو پہلے شام کے حکومت کے فوجی دستے کا حصہ تھا، تاہم ان حملوں میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ان حملوں کو دمشق میں نئی حکومت کے لیے اسرائیل کی جانب سے ایک پیغام سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں جب کل کے قومی مذاکراتی اجلاس کے اختتام پر اسرائیل کے خلاف شدید بیانات دیئے گئے تھے اور شام کے جنوبی علاقوں میں دجالی کارروائیوں کی مذمت کی گئی تھی۔
اسرائیلی بیانیہ:
دوسری جانب، دجالی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوب شام میں فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں، جن میں اسلحہ رکھنے والی فوجی چھاؤنیاں اور تنصیبات شامل ہیں۔ دجالی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی شام میں فوجی وسائل اور فورسز کی موجودگی اسرائیل کے لیے ایک خطرہ ہے اور تل ابیب اپنے شہریوں کے خلاف کسی بھی خطرے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی چینل 14 نے کہا کہ فوج نے ان فوجی اڈوں پر حملے کیے جو سابق شامی فوج کے زیر استعمال تھے اور دمشق میں جنگی آلات کو تباہ کیا۔ اس کے علاوہ، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہا کہ اسرائیل یہ نہیں ہونے دے گا کہ جنوبی شام جنوبی لبنان کی طرح بن جائے۔ فوج کی کارروائیوں کو اس نے اس لیے ضروری قرار دیا تاکہ شامی حکومتی فورسز اور دہشت گرد تنظیموں کی کوششوں کو روکا جا سکے جو جنوبی شام کے سیکورٹی علاقے میں اپنے قدم جما رہی ہیں۔ یسرائیل کاتز نے ان حملوں کو جنوبی شام میں اسلحے کی تنصیبات کو ختم کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ دجالی کارروائیاں شام میں قومی مکالمے کے اختتام پر ہوئیں۔ کانفرنس کے بعد متفقہ طور پر اسرائیل سے شام کی اراضی سے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا اور ملک کی سرحدوں کی وحدت پر زور دے کر اس کی تقسیم کو مسترد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کی رکن ہدى الاتاسی کے پڑھے گئے بیان میں شرکاء نے "اسرائیل کے شام کی اراضی میں دراندازی کی مذمت کی، اسرائیلی وزیرِ اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ اپنی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کو روکے۔" کانفرنس جو دمشق کے قصر الشعب رئاسی میں جاری ہے، جس میں صدر احمد الشرع کی موجودگی میں اسرائیل کے شام کی اراضی میں دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے اپنی فوج کو قنیطرہ میں اقوام متحدہ کی نگرانی والے غیر مسلح علاقے میں منتقل کر دیا ہے اور اس نے کئی مقامات پر، جن میں جبل الشیخ بھی شامل ہے، اپنی فوجی پوزیشنز قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے بشار الاسد کے 8 دسمبر 2024 کو سقوط کے بعد چند گھنٹوں میں شام پر فضائی کئی حملے کیے اور فوجی مقامات کو تباہ کر دیا۔ دجالی وزیرِ اعظم نتن یاہو نے اتوار کو کہا تھا کہ اسرائیل جنوب شام میں "تحریر الشام" یا کسی دوسری فورس کی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا اور اس نے مطالبہ کیا کہ یہ علاقہ غیر مسلح ہونا چاہیے۔ (ضیاء چترالی)
😢
1