
Urdu Designer - اُردو ڈیزائنر
February 23, 2025 at 12:21 AM
صدقہ کی سترہ اقسام ہیں جو سب کو جاننی چاہیئے۔
صدقہ صرف یہ نہیں کے پیسے خرچ کیے جائیں ہماری سوچ صدقہ میں پیسوں سے آگے نہیں جاتی
لیکن صدقہ کی بہت سی اقسام ہیں:
1:- دعا کرنا صدقہ ہے۔
2:- لوگوں میں علم پھیلانا صدقہ ہے۔
3:- اپنے سے چھوٹوں کو نصیحت کرنا صدقہ ہے۔
4:- مسکرانا صدقہ ہے۔
5:- لوگوں کی مدد کرنا صدقہ ہے۔
لوگوں کے مسائل حل کرنا صدقہ ہے۔
6:- کسی کو وقت دینا صدقہ ہے (والدین، شوہر، بیوی کو وقت دینا بہترین ہے)۔
7:- اپنے بچوں کی بہترین تربیت صدقہ ہے۔
8:- مشکل میں صبر کرنا صدقہ ہے۔
9:- بھٹکے کو راستہ دکھانا صدقہ ہے (اپنے دوست کو کہنا کہ سیدھے راستے پر چلو)۔
10:- برائی سے رکنا صدقہ ہے (برے پلان نہ بنائیں، جانداروں کو نہ ماریں، زخمی بھی نہ کریں)۔
11:- نرمی سے بات کرنا صدقہ ہے (تلخ اور مغرور لہجے سے بچیں، اللہ پاک غرور کو پسند نہیں کرتے)۔
12:- لوگوں کو معاف کر دینا صدقہ ہے۔
13:- دوسروں کو احترام دینا صدقہ ہے (بڑوں کو عزت چھوٹوں کو شفقت) لوگوں کو انکا کریڈٹ دینا صدقہ ہے (تعریف کر دیا کریں، اچھائی مان جایا کریں)۔
14:- دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا صدقہ ہے (دلی طور ہر بھی حسد کا شکار نہ ہوں)۔
15:- بیمار کی عیادت کرنا صدقہ ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے۔
16:- راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔
17:- صحیح راستہ بتانا صدقہ ہے۔
اچھی بات کو اگے بتانا بھی صدقہ ہے۔
شئیر کریں!😊
❤️
👍
9